Sports

افغانستان نے زمبابوے کو 50 رنز سے شکست دے دی

افغانستان نے زمبابوے کو 50 رنز سے شکست دے دی

ہرارے، 13 دسمبر : ڈی رسولی (58 رنز) کی نصف سنچری اننگز کے بعد افغانستان نے نوین الحق اور راشد خان (تین وکٹوں) کی شاندار گیند بازی کی بدولت جمعہ کو دوسرے ٹی 20 میچ میں زمبابوے کو 50 رنز سے شکست دے کرتین میچوں کی سیریز ایک ایک پوائنٹ سے برابر کر دی ہے۔ افغانستان کے 153 رنز کے جواب میں زمبابوے کی پوری ٹیم 17.4 اوورز میں 103 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ نوین الحق اور راشد خان کے باؤلنگ اٹیک کے سامنے زمبابوے کا کوئی بھی بلے باز زیادہ دیر تک پچ پر نہ ٹھہر سکا۔ ٹیم کی جانب سے کپتان سکندر رضا نے سب سے زیادہ (35) کی اننگز کھیلی۔ برائن بینیٹ (27) اور تاشنگا میوسیکیوا (13) رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ زمبابوے کے آٹھ بلے باز ڈبل فیگر میں بھی نہ پہنچ سکے۔ افغانستان کی جانب سے نوین الحق اور راشد خان نے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔ مجیب الرحمان نے دو، عظمت اللہ عمرزئی اور فرید احمد نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ اس سے قبل آج افغانستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ افغانستان کا آغاز اچھا نہ تھا اور 33 کے ا سکور پر اس کی تین وکٹیں گر گئیں۔ رحمان اللہ گرباز 11، زبید اکبری ایک اور صادق اللہ 18 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ اس کے بعد درویش رسولی اور عظمت اللہ عمرزئی نے اننگز کو سنبھالنے کی کوشش کی۔ عظمت اللہ عمرزئی (28)، محمد نبی (چار) اور درویش رسولی (58) رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ گلبدین نائب (26) اور راشد خان (تین) رنز بنانے کے بعد ناٹ آؤٹ رہے۔ افغانستان نے مقررہ 20 اوورز میں چھ وکٹوں پر 153 رنز بنائے۔ زمبابوے کی جانب سے ٹریور گوانڈو اور ریان برل نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ بلیسنگ مزربانی نے ایک وکٹ حاصل کی۔

Source: uni news

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments