انڈر 19 ٹرائنگولر کرکٹ سیریز کے فائنل میں افغانستان نے پاکستان کو 21 رنز سے شکست دے دی۔ دبئی کی آئی سی سی کرکٹ اکیڈمی میں کھیلے گئے فائنل میں افغانستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں9 وکٹوں کے نقصان پر 250 رنز اسکور کیے۔ برکت اللہ نے 79 اور نازیف اللہ نے 56رنز اسکور کیے، دونوں کھلاڑیوں کے درمیان 130رنز کی شراکت بھی ہوئی۔ پاکستان کی جانب سے علی رضا اور عبدالسبحان نے 3، 3 وکٹیں حاصل کیں۔ افغانستان کے 251 رنز کے ہدف کے جواب میں پاکستانی ٹیم 48 اوورز میں 229 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ یوں افغانستان نے 21 رنز سے شکست دے کر انڈر 19 ٹرائنگولر کرکٹ سیریز اپنے نام کرلی۔ واضح رہے کہ انڈر 19 ٹرائنگولر کرکٹ سیریز میں پاکستان اور افغانستان کے علاوہ متحدہ عرب امارات کی ٹیم شامل تھی۔
Source: social Media
لاہور قلندرز کو بڑا دھچکا، حارث رؤف پی ایس ایل 9 سے باہر ہوگئے
اسپن میں پھنس کر انگلینڈ کو شکست، ہندستان فتح سے 152 رن دور
بھارت ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کے خلاف محفوظ پوزیشن میں
ڈھاکا میں ایشین کرکٹ کونسل کی میٹنگ، بھارت کا شرکت سے انکار
ومبلڈن ٹینس: دوسرے سیمی فائنل میں یانک سنر نے نوواک جوکووچ کو ہرا دیا
اٹلی نے ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کے لیے کوالیفائی کرلیا