افغانستان میں سرکاری ملازمین کے سمارٹ فون استعمال کرنے پر پابندی لگا دی گئی ہے جس پر انہوں نے اِن کا استعمال بند کر دیا ہے۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق سرکاری ملازمین کا کہنا ہے کہ بدھ کو سپریم لیڈر ہیبت اللہ اخوندزادہ کی جانب سے سمارٹ فونز کے خلاف حکم نامہ نافذ ہو گیا ہے۔ سمارٹ فونز پر پابندی کا خط گذشتہ ہفتے سوشل میڈیا پر گردش کرنا شروع ہوا تھا جس پر افغان سپریم کورٹ کا مخصوص نشان بھی موجود تھا، جس پر خبر رساں ادارے نے اس پر موقف جاننے کے لیے درخواست بھجوائی تھی، تاہم اس کا جواب نہیں دیا گیا۔ خط کے متن میں لکھا گیا ہے کہ ’تمام شعبوں کے سربراہان کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ اپنے سٹاف کو آگاہ کریں کہ سمارٹ فون کا استعمال سختی سے ممنوع قرار دے دیا گیا ہے اور یہ 17 جون سے نافذ ہو گیا ہے۔‘ خط میں فوجی اور سویلین محکموں کے تمام اہلکاروں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اس معاملے میں چُھوٹ صرف سپریم لیڈر ہی دے سکتے ہیں۔ بدھ کی دوپہر تک مرکزی حکومت کے متعدد محکمے اپنے واٹس ایپ گروپس کے ذریعے معلومات جاری کر رہے تھے۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
امریکی حملے کے بعد ایران کے جزیرے خارگ سے بدستور ٹینکرز پر تیل لوڈ کیا جا رہا ہے، رپورٹ
روضہ رسولﷺپر رش کی صورت حال ’’ الیکٹرانک ‘‘ طریقے سے دیکھنے کی سہولت شروع