International

افغانستان سے امریکی انخلا کی تحقیقات، محکمہ دفاع نے اہم مرحلہ مکمل کر لیا

افغانستان سے امریکی انخلا کی تحقیقات، محکمہ دفاع نے اہم مرحلہ مکمل کر لیا

واشنگٹن(17 اپریل ): امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ہدایت پر افغانستان سے امریکی فوج کے انخلا کے حوالے سے جاری تحقیقات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ امریکی محکمہ جنگ (پینٹاگون) کے مطابق خصوصی پینل نے تحقیقات کا ایک بڑا مرحلہ مکمل کر لیا ہے، محکمہ جنگ کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق تحقیقات کے دوران تمام اعلیٰ امریکی فوجی اور سویلین رہنماؤں کے انٹرویوز مکمل کر لیے گئے ہیں۔ اس عمل کے دوران 90 لاکھ سے زائد دستاویزات کا باریک بینی سے جائزہ لیا گیا ہے۔ امریکی محکمہ جنگ کا کہنا ہے کہ ان کا عزم امریکی عوام کو ایک شفاف اور جامع رپورٹ پیش کرنا ہے، جبکہ حتمی رپورٹ آئندہ چند ماہ میں جاری کر دی جائے گی۔ اس رپورٹ میں افغانستان انخلا کی ناکامیوں اور اس وقت کیے گئے فیصلوں کا تفصیلی جائزہ شامل ہوگا۔ یاد رہے کہ صدر ٹرمپ نے افغانستان سے ہونے والے انخلا کی تحقیقات کا حکم دیا تھا تاکہ اس عمل میں ہونے والی کوتاہیوں کا تعین کیا جا سکے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments