آسٹریلیا کے سابق اسپیشل فورسز اہلکار بین رابرٹس اسمتھ کو افغانستان میں مبینہ جنگی جرائم کے الزام میں سڈنی ایئر پورٹ سے گرفتار کر لیا گیا۔ آسٹریلین براڈکاسٹنگ کارپوریشن کے مطابق 47 سالہ سابق فوجی بین رابرٹس اسمتھ پر غیر مسلح افغان شہریوں کے قتل کے 5 الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق آسٹریلین فیڈرل پولیس کمشنر کریسی بیریٹ نے بتایا ہے کہ ملزم کو نیو ساؤتھ ویلز کی عدالت میں پیش کیا جائے گا، یہ کارروائی 2021ء سے جاری ایک پیچیدہ تحقیقات کے بعد عمل میں آئی ہے جس میں آسٹریلین فیڈرل پولیس اور آفس آف دی اسپیشل انویسٹیگیٹر شامل تھے۔ ان کی گرفتاری ایسے وقت میں ہوئی ہے جب بین رابرٹس اسمتھ صحافیوں کے خلاف دائر ہتکِ عزت کا مقدمہ پہلے ہی ہار چکے ہیں۔ عدالت نے 2023ء میں فیصلہ دیا تھا کہ صحافیوں کی جانب سے ان پر افغان شہریوں کے قتل میں ملوث ہونے کی رپورٹنگ درست بنیادوں پر مبنی تھی جسے بعد میں فیڈرل کورٹ نے بھی برقرار رکھا تھا۔ واضح رہے کہ افغانستان میں طالبان کے خلاف امریکا اور نیٹو کی قیادت میں جاری کارروائیوں کے دوران تقریباً 39000 آسٹریلوی فوجی تعینات رہے۔ بین رابرٹس اسمتھ کو افغانستان میں خدمات پر وکٹوریہ کراس سمیت اعلیٰ عسکری اعزازات بھی مل چکے ہیں اور انہیں آسٹریلیا کا سب سے زیادہ اعزاز یافتہ زندہ فوجی سمجھا جاتا تھا۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
واضح ہوگیا امریکا حملوں کیلئے ہمارے پڑوسیوں کی سرزمین استعمال کر رہا ہے، عباس عراقچی
روضہ رسولﷺپر رش کی صورت حال ’’ الیکٹرانک ‘‘ طریقے سے دیکھنے کی سہولت شروع