National

آدھی رات کو الیکشن کمشنر کی تقرری مودی-شاہ کی بداخلاقی ہے: راہل

آدھی رات کو الیکشن کمشنر کی تقرری مودی-شاہ کی بداخلاقی ہے: راہل

نئی دہلی، 18 فروری (: لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف اور کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر الزام لگایا ہے کہ انہوں نے آدھی رات کو نئے چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کر کے نہ صرف سب کو حیران کر دیا ہے بلکہ غیر آئینی قدم اٹھا کر اپنی غیر مہذب فطرت کا بھی مظاہرہ کیا ہے۔ مسٹر گاندھی نے آج ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا کہ انہوں نے نئے الیکشن کمشنر کی تقرری کے لیے پیر کے روز منعقدہ میٹنگ میں اپنا اختلاف ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے چیف جسٹس کو کمیٹی سے ہٹانا غلط ہے اور ان کی جگہ وزیر داخلہ امت شاہ کو کمیٹی میں شامل کرنا نامناسب ہے۔ یہ معاملہ عدالت میں ہے اور سپریم کورٹ نے بدھ کو اس پر اپنا فیصلہ دینا ہے، اس لیے اس معاملے کو 19 فروری تک ملتوی کیا جانا چاہئے لیکن حکومت نے ان کے اختلاف کی پرواہ کیے بغیر آدھی رات کو نئے چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا اس لئے اس قدم کو مہذب نہیں کہا جا سکتا۔ مسٹر گاندھی نے کہا "اگلے الیکشن کمشنر کے انتخاب کے لیے کمیٹی کے اجلاس کے دوران میں نے وزیر اعظم اور وزیر داخلہ کو اختلافی نوٹ پیش کیا جس میں کہا گیا تھا کہ ایک آزاد الیکشن کمیشن کا سب سے بنیادی پہلو الیکشن کمشنرز اور چیف الیکشن کمشنر کے انتخاب کا عمل ہے۔ سپریم کورٹ کے حکم کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اور چیف جسٹس آف انڈیا کو کمیٹی سے ہٹا کر حکومت نے انتخابی عمل کے منصفانہ ہونے کے بارے میں کروڑوں ووٹروں کی تشویش میں اضافہ کر دیا ہے۔ مسٹر گاندھی نے لکھا ''اپوزیشن لیڈر کی حیثیت سے یہ میرا فرض ہے کہ بابا صاحب امبیڈکر اور ہمارے ملک کے بانی قائدین کے نظریات کو برقرار رکھوں اور حکومت کو ذمہ دار ٹھہراوں ۔ جب سپریم کورٹ میں کمیٹی کی تشکیل اور طریقہ کار کو چیلنج کیا جا رہا ہے اور اڑتالیس گھنٹے سے بھی کم وقت میں سماعت طے ہو رہی ہے تو وزیر اعظم اور وزیر داخلہ کی جانب سے نئے سی ای سی کے انتخاب کے لیے آدھی رات کو فیصلہ کرنا توہین آمیز اور غیر مہذب ہے۔

Source: uni urdu news service

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments