ابوظبی کی شاہ گیس فیلڈ میں ڈرون حملے کے بعد لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا۔ ابوظبی حکومت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حکام اور ریسکیو ٹیمز نے آگ کو کنٹرول کر لیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ نقصان کے جائزے تک فیلڈ کی سرگرمیاں معطل رہیں گی، واقعے میں کوئی شخص زخمی نہیں ہوا۔ واضح رہے کہ ایران سے جنگ میں مارے جانے والے امریکیوں کی تعداد 13 ہو چکی ہے جبکہ 140 سے ڈیڑھ سو تک امریکی زخمی بھی ہو چکے ہیں۔ ایرانی بمباری سے اب تک 15 اسرائیلی مارے گئے ہیں، جبکہ 3 ہزار تین سو انہتر زخمی ہوئے ہیں۔ متحدہ عرب امارات میں 7 افراد جاں بحق اور 145 زخمی ہوئے، کویت میں 6، اومان میں 3 اور سعودی عرب میں 2 افراد جان سے گئے۔ امریکی اور اسرائیلی بمباری سے ایران میں ایک ہزار 444 افراد شہید اور 18 ہزار سے زائد زخمی ہوئے۔ اسرائیلی بمباری سے لبنان میں بھی ساڑھے آٹھ سو شہری شہید ہو چکے ہیں۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
واضح ہوگیا امریکا حملوں کیلئے ہمارے پڑوسیوں کی سرزمین استعمال کر رہا ہے، عباس عراقچی
سوئٹزرلینڈ کا ایران جنگ کے تناظر میں امریکی فوجی پروازوں پر پابندی کا اعلان، بلوم برگ