متحدہ عرب امارات میں ایران کے حملے جاری ہیں، جمعرات کو ابوظبی میں ایک میزائل کا ملبہ سڑک پر گرنے سے دو افراد ہلاک اور تین زخمی ہوگئے۔ ابوظبی میڈیا آفس سے جاری بیان میں بتایا گیا’ مرنے والوں میں ایک پاکستانی اور ایک انڈین شہری ہے، جبکہ زخمیوں میں اردنی، اماراتی اور انڈین شامل ہیں۔‘ امارات کے فضائی دفاعی نظام نے ایران کی جانب سے فائر کیے جانے والا میزائل انٹرسیپٹ کیا، سو یحان سٹریٹ ہر ملبہ گرنے سے متعدد گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔ یاد رہے 28 فروری کو ایران، امریکہ اور اسرائیل کے درمیان جنگ شروع ہونے کے بعد سے متحدہ عرب امارات سمیت دیگر خلیجی ملکوں پر مسلسل ایرانی میزائل اور ڈرون حملے کیے جا رہے ہیں۔ ان حملوں میں دبئی اور ابوظبی کے اہم ایئرپورٹس، انرجی انفرا سٹرکچر اور اہم مقامات کو نشانہ بنایا گیا ہے۔‘ اماراتی وزارت دفاع کا کہنا ہے’فضائی دفاعی نظام نے جمعرات کو 15 بیلسٹک میزائل اور 11 ڈرونز کو مار گرایا۔‘ تنازع کے آغاز سے اب تک امارات کے فضائی دفاعی نظام نے تقریبا 400 میزائل اور ایک ہزار 800 سے زیادہ ڈرونز کو انٹرسیپٹ کیا ہے۔ امارات میں ایرانی حملوں میں مرنے والوں کی تعداد آٹھ ہوگئی، جبکہ 169 زخمی ہوئے۔ امارات کی مسلح افواج کے دو ارکان ہیلی کاپٹر حادثے میں جان سے گئے۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
واضح ہوگیا امریکا حملوں کیلئے ہمارے پڑوسیوں کی سرزمین استعمال کر رہا ہے، عباس عراقچی
روضہ رسولﷺپر رش کی صورت حال ’’ الیکٹرانک ‘‘ طریقے سے دیکھنے کی سہولت شروع