International

آبنائے ہرمز سے بارودی سرنگیں صاف کرنے میں 6 ماہ لگ سکتے ہیں: امریکی حکام

آبنائے ہرمز سے بارودی سرنگیں صاف کرنے میں 6 ماہ لگ سکتے ہیں: امریکی حکام

امریکی محکمۂ دفاع پینٹاگون کے مطابق آبنائے ہرمز سے سمندری بارودی سرنگیں صاف کرنے میں تقریباً 6 ماہ لگ سکتے ہیں۔ الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق امریکی محکمۂ دفاع کے عہدیداروں نے ایک خفیہ اجلاس میں آبنائے ہرمز کی صورتِ حال پر بریفنگ دی ہے۔ بریفنگ کے دوران قانون سازوں کو جنگ سے متعلق اخراجات، حکمتِ عملی اور مقاصد کے حوالے سے مکمل وضاحت نہیں مل سکی۔ خبر رساں ادارے کے مطابق اجلاس کے بعد اراکین نے کہا کہ انہیں جوابات سے زیادہ سوالات ملے ہیں۔ بریفنگ میں ایران کے خلاف جنگ کے ابتدائی دنوں میں ایک اسکول پر حملے سے متعلق بھی سوالات اٹھائے گئے، جس میں تقریباً 165 افراد شہید ہوئے تھے جن میں اکثریت کم عمر طالبات کی تھی، تاہم ان سوالات کے بھی واضح جوابات نہیں دیے گئے۔ یاد رہے کہ آبنائے ہرمز عالمی تجارت کے لیے نہایت اہم سمندری گزرگاہ ہے، جہاں کسی بھی قسم کی کشیدگی عالمی معیشت پر اثر انداز ہو سکتی ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments