International

آبنائے ہرمز پر کسی ایک ملک کی پابندیاں قبول نہیں، یو اے ای

آبنائے ہرمز پر کسی ایک ملک کی پابندیاں قبول نہیں، یو اے ای

دبئی (3 اپریل ): متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے اہم بیان دیا ہے کہ آبنائے ہرمز بین الاقوامی آبی گزرگاہ ہے لہٰذا کسی ایک ملک کی پابندیاں قبول نہیں۔ یو اے ای کی وزیر مملکت ریم الہاشمی نے آبنائے ہرمز کی صورتحال پر وزرائے خارجہ کے اہم اجلاس میں شرکت کی جہاں انہوں نے ایرانی حملوں اور آبی گزرگاہ پر مؤقف دیا۔ ریم الہاشمی نے کہا کہ 28 فروری سے ایران کے 2500 سے زائد میزائل اور ڈرون حملے جاری ہیں، ان حملوں کا نشانہ شہری انفرااسٹرکچر بنا جبکہ یو اے ای جنگ کا فریق نہیں۔ انہوں نے کہا کہ تجارتی جہازوں پر حملے معاشی جنگ اور سمندری قزاقی کے مترادف ہیں، آبنائے ہرمز میں رکاوٹ عالمی معیشت اور توانائی سلامتی کیلیے براہ راست خطرہ ہے، رکاوٹوں سے جہازوں کی آمد و رفت میں کمی اور عالمی سپلائی چین متاثر ہو رہی ہے۔ ’دنیا کی 25 فیصد قدرتی گیس اور 20 فیصد تیل کی ترسیل اسی راستے سے ہوتی ہے۔ 70 فیصد پیٹروکیمیکل اور 33 فیصد عالمی کھاد کی برآمدات خلیجی ممالک سے وابستہ ہیں۔ آبنائے ہرمز کی بندش عالمی فوڈ سکیورٹی کو براہ راست خطرے میں ڈال سکتی ہے۔‘ ان کا کہنا تھا کہ یو اے ای عالمی سطح پر آزادی جہاز رانی کے تحفظ کی کوششوں کی مکمل حمایت کرتا ہے۔ اجلاس میں یو اے ای کی وزیر مملکت ریم الہاشمی نے مطالبہ کیا کہ ایران فوری حملے بند کرے اور تجارتی جہازوں کی محفوظ آمد و رفت یقینی بنائے، تہران کے میزائل، ڈرون اور نیوکلیئر پروگرام سمیت تمام خطرات کے جامع حل کی ضرورت ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments