امریکہ کے محکمہ خزانہ نے ایران کو تیل کی فروخت پر پابندیوں میں دی گئی عارضی رعایت کا لائسنس منسوخ کر دیا ہے۔ خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق امریکی حکام نے آبنائے ہرمز میں حالیہ حملوں کو ’مکمل طور پر ناقابل قبول‘ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ تہران کو اس کے نتائج بھگتنا ہوں گے۔ خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق ایک امریکی عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ ’آبنائے ہرمز میں ایران کے اقدامات امریکہ کے لیے قطعی طور پر ناقابل قبول ہیں اور ان کے نتائج سامنے آئیں گے۔‘ امریکی عہدیدار نے کہا کہ ’ایران کے ساتھ طے پانے والی مفاہمتی یادداشت مکمل طور پر اس کی کارکردگی سے مشروط ہے اور تہران کو اسی صورت میں رعایتیں ملیں گی جب وہ ذمہ دارانہ طرزِ عمل کا مظاہرہ کرے گا۔‘ تاہم انہوں نے کہا کہ امریکی مذاکرات کار اب بھی نیک نیتی کے ساتھ ایران کے ساتھ حتمی معاہدے تک پہنچنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ جون میں جاری کیے گئے اس عارضی لائسنس کے تحت ایران کو 21 اگست تک خام تیل اور اس سے متعلقہ مصنوعات کی پیداوار، فروخت اور ترسیل کی اجازت دی گئی تھی۔ امریکہ کا یہ فیصلہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب سمندری نگرانی کرنے والے اداروں اور قطر کے مطابق آبنائے ہرمز میں چند گھنٹوں کے اندر تین بحری جہازوں کو نشانہ بنایا گیا۔ ان میں قطر کا مائع قدرتی گیس لے جانے والا ایک جہاز بھی شامل تھا۔ حالیہ کشیدگی میں ثالث کا کردار کرنے والے ملک قطر نے اس حملے کی مذمت کرتے ہوئے اسے ’ناقابل قبول‘ قرار دیا ہے۔ ان واقعات کے بعد آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کی آزادی کے حوالے سے خدشات ایک بار پھر بڑھ گئے ہیں۔ ایران نے امریکہ کے ساتھ نازک جنگ بندی کے بعد اس اہم آبی گزرگاہ پر عائد اپنی ناکہ بندی ختم کر دی تھی۔ آبنائے ہرمز جو خلیجی ممالک سے توانائی کی برآمدات کا سب سے اہم سمندری راستہ ہے، تہران اور واشنگٹن کے درمیان جاری مذاکرات کا ایک اہم اور متنازع موضوع بنا ہوا ہے۔ ان مذاکرات کا مقصد فروری کے آخر میں شروع ہونے والے تنازعے کا مستقل حل تلاش کرنا ہے۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
امریکی حملے کے بعد ایران کے جزیرے خارگ سے بدستور ٹینکرز پر تیل لوڈ کیا جا رہا ہے، رپورٹ
روضہ رسولﷺپر رش کی صورت حال ’’ الیکٹرانک ‘‘ طریقے سے دیکھنے کی سہولت شروع