International

آبنائے ہُرمز میں بارودی سُرنگیں بچھانے والی ہر کشتی کو ’فوری تباہ کر دیا جائے‘: ڈونلڈ ٹرمپ

آبنائے ہُرمز میں بارودی سُرنگیں بچھانے والی ہر کشتی کو ’فوری تباہ کر دیا جائے‘: ڈونلڈ ٹرمپ

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہوں نے امریکی بحریہ کو یہ ہدایت جاری کر دی ہے کہ آبنائے ہُرمز میں بارودی سرنگیں بچھانے والی کسی بھی کشتی کو ’فائرنگ کر کے تباہ کر دیا جائے۔‘ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعرات کو اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ٹروتھ سوشل‘ پر ایک بیان میں کہا کہ اس کارروائی میں کسی بھی قسم کی ہچکچاہٹ نہیں دکھائی جانی چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ ’میں نے امریکی بحریہ کو حکم دیا ہے کہ وہ آبنائے ہرمز کے پانیوں میں بارودی سرنگیں بچھانے والی کسی بھی کشتی، چاہے وہ چھوٹی ہی کیوں نہ ہوں، کو گولی مار کر تباہ کر دے۔‘ ف کرنے والے جہاز) آبنائے ہرمز کو صاف کرنے کا کام کر رہے ہیں اور اب اس سرگرمی کو ’تین گنا زیادہ سطح پر‘ جاری رکھنے کا حکم دیا گیا ہے۔ یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ایران اور امریکہ کے درمیان آبی گزرگاہوں پر کنٹرول کے لیے محاذ آرائی شدت اختیار کر گئی ہے۔ اس سے قبل جمعرات کو امریکی محکمہ دفاع (پینٹاگون) نے بتایا کہ اس کی افواج نے بحرِہند میں ایک ایسی جہاز رانی کی کارروائی کی ہے جس میں ایران سے تیل لے جانے والے ایک جہاز ’ایم ٹی میجسٹک ایکس‘ کو قبضے میں لیا گیا۔ پینٹاگون نے ’ایکس‘ پر ایک بیان اور فوٹیج جاری کی جس میں امریکی فوجی اہلکاروں کو ہیلی کاپٹروں سے ایک بڑے آئل ٹینکر کے ڈیک پر اترتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ پینٹاگون کا کہنا ہے کہ امریکہ غیر قانونی نیٹ ورکس کو توڑنے کے لیے اپنی عالمی بحری کارروائیاں جاری رکھے گا۔ یہ تازہ ترین پیش رفت ایک ایسے وقت میں ہوئی ہے جب ایک اعلیٰ ایرانی عہدیدار نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے آبنائے ہرمز سے گزرنے والے جہازوں سے ’ٹولز‘ (محصولات) کی وصولی شروع کر دی ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments