International

آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں بچھانے کا کوئی ثبوت نہیں، سربراہ فرانسیسی بحریہ

آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں بچھانے کا کوئی ثبوت نہیں، سربراہ فرانسیسی بحریہ

فرانسیسی بحریہ کے سربراہ نے کہا ہے کہ ابھی تک آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں بچھانے کا کوئی ثبوت نہیں ہے۔ پیرس میں سیکیورٹی کانفرنس سے خطاب میں سربراہ فرانسیسی بحریہ ایڈمرل نکولا نے کہا کہ آبنائے ہرمز سے گزرنے والے چینی جہازوں کی تعداد معمول کے ٹریفک بہاؤ کو بحال کرنے کے لیے کافی نہیں ہے۔ چین کو ممکنہ طور پر اس بحث میں براہ راست شامل ہونا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ آبنائے ہرمز کے معاملے میں فرانس متعدد ممالک کو سیاسی سطح پر یکجا کرنے کی کوشش کر رہا ہے تاکہ آبنائے ہرمز کو دیرپا طریقے سے دوبارہ کھولنے شرائط طے کی جاسکیں۔ فرانسیسی بحریہ کے سربراہ نے مزید کہا کہ ابھی تک آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں بچھانے کا کوئی ثبوت نہیں ہے اور دوبارہ کُھلنے کے بعد ہرمز کی نگرانی کے لیے لامحالہ فوج کی ضرورت ہوگی۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments