International

آبنائے ہرمز میں عدم استحکام کے ذمے دار امریکا، اسرائیل اور ایران پر حملوں میں شریک ممالک ہیں: ایران

آبنائے ہرمز میں عدم استحکام کے ذمے دار امریکا، اسرائیل اور ایران پر حملوں میں شریک ممالک ہیں: ایران

ایران کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز میں عدم استحکام کے ذمے دار امریکا، اسرائیل اور ایران پر حملوں میں شریک ممالک ہیں۔ ایران کا کہنا ہے کہ خطے میں پائیدار سلامتی غیر ملکی مداخلت کے بغیر علاقائی ممالک کے باہمی تعاون سے ہی ممکن ہے، آبنائے ہرمز میں بحری آمد و رفت کا انتظام اسلام آباد میمورنڈم کے آرٹیکل 5 کے مطابق کیا جائے گا۔ وزارت خارجہ کے مطابق خلیجی ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ اپنی سرزمین مستقبل میں ایران کے خلاف استعمال نہ ہونے دیں۔ ایرانی وزارت خارجہ نے 25 جون کو امریکی وزیر خارجہ اور جی سی سی کے وزرائے خارجہ کے مشترکہ بیان کو مداخلت پسند، غیر ذمے دارانہ اور اشتعال انگیز قرار دیتے ہوئے خبردار کیا کہ ایسی پالیسیاں خطے میں کشیدگی کو مزید ہوا دیتی ہیں۔

Source: Social Media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments