امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے آبنائے ہرمز کو ’معاشی جوہری ہتھیار کے مترادف‘ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران اسے دنیا کے خلاف استعمال کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ امریکی ٹیلی وژن چینل فاکس نیوز کو انٹرویو میں مارکو روبیو کا کہنا تھا کہ ’ایران فخر سے یہ دعویٰ کر رہا ہے کہ وہ دنیا کی 20 سے 25 فیصد توانائی کو یرغمال بنا کر رکھ سکتا ہے۔‘ انھوں نے مزید کہا کہ تصور کریں اگر ایران کو جوہری ہتھیار تک رسائی مل گئی ’تو وہ پورے خطے کو یرغمال بنا لے گا۔‘ مارکو روبیو نے کہا کہ انھیں امید ہے اس تنازع کے بعد پوری دنیا کو ایران سے لاحق خطرے کا اندازہ ہو گیا ہو گا۔ ان کے مطابق ایران دنیا کے ساتھ جو کچھ جوہری ہتھیار کے ذریعے کرنا چاہتا ہے، وہی وہ اس وقت تیل کے ذریعے کر رہا ہے۔ انٹرویو میں مارکو روبیو نے کہا کہ ان کے خیال میں ایران اس صورتحال سے نکلنے کے بارے میں سنجیدہ ہے جس میں وہ پھنسا ہوا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ تنازع کے آغاز سے پہلے ایران کو جن مسائل کا سامنا تھا وہ اب بھی موجود ہیں یا مزید بڑھ چکے ہیں، تاہم اب اس کے پاس پہلے کے مقابلے میں آدھے میزائل رہ گئے ہیں، کوئی فیکٹری باقی نہیں رہی اور اس کی بحریہ بھی ختم ہو چکی ہے۔ فاکس نیوز کو انٹرویو میں امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ ایران کی حکومت میں تمام عناصر سخت گیر ہیں، لیکن ان میں کچھ ایسے بھی ہیں جو یہ سمجھتے ہیں کہ انھیں ایک ملک اور معیشت چلانی ہے۔ مارکو روبیو کے مطابق ایرانی نظام میں کچھ لوگ ایسے بھی ہیں جو کسی فیصلے کے پیچھے اس کے فائدے اور نقصان کا اندازہ لگاتے ہیں ’اور ہم یہ یقینی بنائیں گے کہ جو بھی شر انگیزیاں وہ کر رہے ہیں، ان کا نقصان فائدے سے زیادہ ہو۔‘ مارکو روبیو نے زور دے کر کہا کہ امریکہ کی خواہش ایرانی عوام کو نقصان پہنچانے کی نہیں ہے۔ اس سال کے آغاز پر ایران میں ہونے والے حکومت مخالف مظاہروں اور حکومت کی جانب سے مظاہرین کے خلاف کارروائیوں کا حوالہ دیتے ہوئے انھوں نے کہا: ’ہماری خواہش تھی کہ 30 سے 40 ہزار افراد کو سڑکوں پر قتل کرنے کے بجائے ایرانی عوام کی آواز سنی جاتی۔‘
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
روضہ رسولﷺپر رش کی صورت حال ’’ الیکٹرانک ‘‘ طریقے سے دیکھنے کی سہولت شروع
واضح ہوگیا امریکا حملوں کیلئے ہمارے پڑوسیوں کی سرزمین استعمال کر رہا ہے، عباس عراقچی