International

آبنائے ہرمز کی بندش سے نمٹنے میں نیٹو کا کوئی کردار نہیں بنتا، جرمن وزیرِ خارجہ

آبنائے ہرمز کی بندش سے نمٹنے میں نیٹو کا کوئی کردار نہیں بنتا، جرمن وزیرِ خارجہ

جرمن وزیر خارجہ جوہان وڈیفول کا کہنا ہے کہ انھیں آبنائے ہرمز کی بندش سے نمٹنے میں نیٹو کا کوئی کردار نہیں دکھائی دیتا۔ ’مجھے نہیں دکھائی دیتا کہ نیٹو نے اس متعلق کوئی فیصلہ کیا ہے یا آبنائے ہرمز کے حوالے سے کوئی ذمہ داری لے سکتا ہے۔‘ ان کا کہنا ہے کہ اگر ایسا ہوتا تو نیٹو کے ادارے اس کے مطابق اس سے نمٹ رہے ہوتے۔ وہ برسلز میں یورپی یونین کے وزرائے خارجہ کے اجلاس سے قبل اظہار خیال کر رہے تھے۔ وڈیفل کا کہنا ہے کہ مشرق وسطیٰ کی غیر مستحکم صورت حال کے باوجود یورپ کی اولین سکیورٹی ترجیح یوکرین ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ جب تیل اور گیس کی قیمتیں بڑھتی ہیں تو اس سے کو فائدہ پہنچتا ہے۔ جرمن وزیرِ خارجہ کا کہنا ہے کہ روس پر پابندیوں میں نرمی غلط راستہ ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments