امریکا اور ایران کے درمیان امن معاہدے کے حوالے سے اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ برطانوی میڈیا انڈپینڈینٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ وائٹ ہاؤس کے ایک سینئر عہدیدار کے مطابق معاہدے پر آئندہ چند دنوں میں دستخط متوقع ہیں اور اس کے ذریعے آبنائے ہرمز دوبارہ کھول دی جائے گی۔ عہدیدار کا کہنا ہے کہ معاہدہ امریکی صدر کے بنیادی اہداف پورے کر رہا ہے جن میں آبنائے ہرمز کی بحالی اور ایرانی جوہری پروگرام کا خاتمہ شامل ہے۔ دوسری جانب ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ امریکا کے ساتھ امن معاہدہ پہلے سے کہیں زیادہ قریب آ چکا ہے۔ ادھر پاکستان کے وزیرِ اعظم شہباز شریف نے بھی دعویٰ کیا ہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان امن معاہدے کا حتمی اور متفقہ مسودہ تیار ہو چکا ہے۔ امن کبھی بھی اتنا قریب نہیں تھا جتنا اب ہے۔ ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق مجوزہ معاہدے میں آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے اور لبنان میں جاری جنگ کے خاتمے سے متعلق بھی نکات شامل ہیں۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
امریکی حملے کے بعد ایران کے جزیرے خارگ سے بدستور ٹینکرز پر تیل لوڈ کیا جا رہا ہے، رپورٹ
روضہ رسولﷺپر رش کی صورت حال ’’ الیکٹرانک ‘‘ طریقے سے دیکھنے کی سہولت شروع