International

آبنائے ہرمز کا دوبارہ کھلنا خوش آئند ہے: آسٹریلوی وزیراعظم

آبنائے ہرمز کا دوبارہ کھلنا خوش آئند ہے: آسٹریلوی وزیراعظم

کینبرا): آسٹریلوی وزیراعظم انتھونی البانیز نے آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے کے اعلان کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے عالمی معیشت اور علاقائی استحکام کے لیے مثبت پیش رفت قرار دیا ہے۔ آسٹریلوی وزیراعظم نے فرانسیسی صدر اور برطانوی وزیراعظم کی میزبانی میں منعقدہ "ورچوئل لیڈرز سمٹ” میں شرکت کی، جس میں آبنائے ہرمز کی صورتحال پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انتھونی البانیز نے کہا کہ آسٹریلیا نے مسلسل اس تنازع کے خاتمے کا مطالبہ کیا ہے کیونکہ جنگ جتنی طویل ہوگی، عالمی معیشت پر اس کے اثرات اتنے ہی سنگین ہوں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آبنائے ہرمز کی بندش اور تنازع کے باعث پیدا ہونے والی صورتحال سے آسٹریلوی شہری بھی متاثر ہو رہے ہیں اور قیمتوں میں اضافے کے اثرات کو محسوس کر رہے ہیں۔ آسٹریلوی وزیراعظم نے واضح کیا کہ آسٹریلیا آبنائے ہرمز میں پائیدار استحکام اور سلامتی کو یقینی بنانے کی تمام کوششوں کی بھرپور حمایت کے لیے تیار ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments