چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے کہا ہے کہ آبنائے ہر مز کے بحری راستے کی جلد بحالی صرف جنگ بندی سے ہی ممکن ہے۔ روسی ہم منصب سرگئی لاروف سے ٹیلیفونک گفتگو میں وانگ ای نے کہا کہ چین نے ہمیشہ عالمی تنازعات کی سیاسی مفاہمت کی وکالت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آبنائے ہرمز کے بحری راستے کی جلد از جلد بحالی جنگ بندی سے ہی ممکن ہے، چین ہمیشہ سے علاقائی مسائل کو بات چیت اور مذاکرات سے حل کرنے کا حامی رہا ہے۔ چینی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ چین مشرق وسطیٰ کشیدگی میں کمی کےلیے روس کے ساتھ تعاون کے لیے تیار ہے، اس سے متعلق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں بھی ماسکو کے ساتھ تعاون جاری رہے گا۔ خبر ایجنسی کے مطابق بحرین کی قرارداد پر آبنائے ہرمز اور اطراف سے کمرشل شپنگ کے تحفظ کےلیے سلامتی کونسل میں ووٹنگ اگلے ہفتے ہوگی۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
واضح ہوگیا امریکا حملوں کیلئے ہمارے پڑوسیوں کی سرزمین استعمال کر رہا ہے، عباس عراقچی
روضہ رسولﷺپر رش کی صورت حال ’’ الیکٹرانک ‘‘ طریقے سے دیکھنے کی سہولت شروع