ممبئی: بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان اور دبنگ اسٹار سلمان خان نے عید پر ایک جیسا انداز اپنا کر مداحوں کو خوش کردیا۔ گزشتہ روز بھارت سمیت کئی ممالک میں عیدالاضحیٰ مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی، اس موقع پر شوبز شخصیات نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر اپنے عید لُکس شیئر کرکے مداحوں کی تعریفیں سمیٹیں۔ ان شوبز شخصیات میں بالی ووڈ کے میگا اسٹارز شاہ رخ خان اور سلمان خان بھی شامل ہیں جنہوں نے اپنے روایتی انداز میں لاکھوں مداحوں کو عید کی مبارکباد دی۔ میڈیا کے مختلف سوشل میڈیا پیجز پر شاہ رخ خان اور سلمان خان کی عیدالاضحیٰ کی ویڈیوز وائرل ہورہی ہیں جن میں دونوں اسٹارز کو ایک جیسی سفید قمیض شلوار میں ملبوس دیکھا جاسکتا ہے۔ سلمان خان اور شاہ رخ خان نے اپنا مخصوص اپناتے ہوئے اپنے گھر کی بالکونی میں آکر مداحوں کو ہاتھ ہلاتے ہوئے عید کی مبارکباد دی۔ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان کے ہمراہ اُن کے والد سلیم خان کو بھی دیکھا جاسکتا ہے۔
Source: social media
اللو ارجن کی فلم پشپا 2 دی رول نے دنیا بھر میں 1000 کروڑ روپے کمائے
فلم انڈسٹری کے اسٹار اداکار الو ارجن گرفتار
اکشے کمار فلم ’ہاؤس فل 5‘ کے سیٹ پر زخمی، آنکھ پر چوٹ لگ گئی
سابق مس یونیورس ہرناز سندھو کی بالی ووڈ میں انٹری
بیونسے کے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے 70 لاکھ فالوورز کی کمی، مداح حیران
اداکارہ کے بیٹے کی لاش برآمد، 2 دوست گرفتار