ڈھاکہ: بنگلہ دیش میں عید الاضحیٰ سے قبل سوشل میڈیا پر دو منفرد سفید (البینو) بھینسے زبردست توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔ ان بھینسوں کی شہرت کی وجہ صرف ان کا وزن یا سفید رنگ ہی نہیں، بلکہ ان کا چہرہ اور بالوں کا انداز ہے، جو دنیا کے دو معروف لیڈروں سے مشابہت رکھتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ان میں سے ایک کا نام امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور دوسرے کا نام اسرائیلی وزیر اعظم بنجامن نیتن یاہو کے نام پر رکھا گیا ہے۔ ان دونوں نایاب بھینسوں کو دیکھنے کے لیے فارم ہاؤس پر لوگوں کا تانتا بندھا ہوا ہے، اور لوگ ان کے ساتھ تصویریں اور ویڈیوز بنا کر سوشل میڈیا پر شیئر کر رہے ہیں۔ بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ کے قریب نارائن گنج کے ایک کیٹل فارم میں موجود 700 کلو گرام وزنی سفید بھینسا اس وقت سب سے زیادہ وائرل ہے۔ اس کے سنہرے بال اور چہرے کی بناوٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملتی جلتی ہے۔ بنگلہ دیشی اخبار ‘پروتھوم آلو’ کے مطابق، فارم پر آنے والی ایک خاتون نے بتایا”جب میں نے فیس بک پر اس کی تصویر دیکھی تو یہ بالکل ڈونلڈ ٹرمپ جیسا لگا۔ اس کا ہیئر اسٹائل بھی ٹرمپ جیسا ہی ہے، لیکن یہ بھینسا بہت پرسکون اور شریف ہے، جو ڈونلڈ ٹرمپ کے مزاج سے بالکل مختلف ہے۔” بھینسے کے مالک ضیاء الدین مردھا نے بتایا کہ انہوں نے یہ جانور 10 ماہ قبل ایک مویشی منڈی سے خریدا تھا۔ ان کے چھوٹے بھائی نے بھینسے کے سر کے بال دیکھ کر مذاق میں اس کا نام ‘ڈونالڈ ٹرمپ’ رکھ دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ البینو نسل کے یہ بھینسے عام طور پر بہت پرسکون ہوتے ہیں اور جب تک انہیں چھیڑا نہ جائے، یہ غصہ نہیں کرتے۔ نارائن گنج کے اسی علاقے میں ایک اور البینو بھینسا بھی لوگوں کی توجہ کا مرکز ہے، جس کا نام اسرائیلی وزیر اعظم بنجامن نیتن یاہو کے نام پر رکھا گیا ہے۔ اس بھینسے کا وزن 750 کلو گرام سے زیادہ ہے اور اس کا مزاج اپنے نام کی طرح کافی جارحانہ اور غصیلا بتایا جاتا ہے۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ اس کی آنکھیں اور بال نیتن یاہو سے ملتے جلتے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق، ’نیتن یاہو‘ نامی اس بھینسے کو 550 ٹکا فی کلو کے حساب سے فروخت کر دیا گیا ہے اور عید سے قبل اسے نئے مالک کے حوالے کر دیا جائے گا۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
روضہ رسولﷺپر رش کی صورت حال ’’ الیکٹرانک ‘‘ طریقے سے دیکھنے کی سہولت شروع
امریکی حملے کے بعد ایران کے جزیرے خارگ سے بدستور ٹینکرز پر تیل لوڈ کیا جا رہا ہے، رپورٹ