International

عراقی صحرا میں اسرائیل کا خفیہ فوجی اڈہ قائم کرنے کا انکشاف

عراقی صحرا میں اسرائیل کا خفیہ فوجی اڈہ قائم کرنے کا انکشاف

ایک عراقی سکیورٹی ذریعے نے بتایا ہے کہ ایران میں جنگ کے دوران مغربی عراق میں واقع صحرائے نجف میں نامعلوم فوجی نقل و حرکت دیکھی گئی تھی۔ ذریعے کے مطابق غالب امکان یہی ہے کہ یہ نقل و حرکت اس علاقے میں کی جانے والی عارضی فضائی لینڈنگ سے متعلق تھی۔ ذریعے نے واضح کیا کہ عراقی سکیورٹی فورسز وہاں موجود فورس کی شناخت اس لیے نہیں کر سکیں کیونکہ جب انہوں نے اس مقام کے قریب جانے کی کوشش کی تو ان پر شدید فائرنگ کی گئی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اس وقت امریکہ کی جانب سے عراقی افواج کو مطلع کیا گیا تھا کہ سکیورٹی وجوہات کی بنا پر اس علاقے کے قریب جانے سے گریز کیا جائے۔ عراقی ذریعے نے کہا کہ عراقی افواج تقریبا دو ہفتوں بعد اس مقام کا معائنہ کرنے دوبارہ گئیں لیکن وہاں اس فورس کا کوئی نام و نشان نہیں ملا۔ العربیہ اور الحدث کو موصول ہونے والی خصوصی تصاویر میں گذشتہ مارچ سنہ 2026ء میں نامعلوم فضائی لینڈنگ کے بعد صحرائے نجف میں عراقی افواج کی تعیناتی کو دیکھا جا سکتا ہے۔ دوسری جانب امریکی حکام اور باخبر ذرائع نے وال اسٹریٹ جرنل کو بتایا ہے کہ اسرائیل نے ایران کے خلاف جنگ کے دوران اپنی مہم کی حمایت کے لیے عراقی صحرا میں ایک خفیہ فوجی مقام قائم کیا تھا۔ ذرائع نے مزید کہا کہ اس مقام پر خصوصی دستے موجود تھے اور یہ جنگ شروع ہونے سے پہلے اسرائیلی فضائیہ کے لیے ایک لاجسٹک سینٹر کے طور پر کام کر رہا تھا جبکہ امریکہ اس معاملے سے پوری طرح باخبر تھا۔ ذرائع کے مطابق مارچ سنہ 2026ء کے اوائل میں یہ اڈہ اس وقت بے نقاب ہونے کے قریب پہنچ گیا تھا جب ایک مقامی شہری نے علاقے میں غیر معمولی فوجی نقل و حرکت بشمول ہیلی کاپٹروں کی پروازوں کی اطلاع دی تھی۔ اس اطلاع پر عراقی فوج نے تحقیقات کے لیے ایک دستہ روانہ کیا تھا لیکن اس دستے کو فضائی حملوں کا نشانہ بنایا گیا۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments