International

عراقی دھڑوں کا امریکی عین الاسد بیس پر حملے کا دعویٰ

عراقی دھڑوں کا امریکی عین الاسد بیس پر حملے کا دعویٰ

عراقی مسلح دھڑوں نے بدھ کے روز کہا ہےکہ انہوں نے مغربی عراق میں امریکی عین الاسد اڈے کو ڈرون سے نشانہ بنایا ہے۔ دھڑوں نے ٹیلی گرام کے ذریعے ایک مختصر بیان میں اس بات کی تصدیق کی کہ انہوں نے براہ راست اپنے ہدف کو نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ یہ حملہ غزہ کی پٹی میں اسرائیل جرائم کا جواب ہے۔ امریکی سینٹرل کمانڈ نے اعلان کیا تھا کہ اتوار کے روز عراق سے شام میں امریکی رمیلان اڈے پر تقریباً 15 میزائل داغے گئے، جس میں کوئی جانی یا مادی نقصان نہیں ہوا۔ انہوں نے کل منگل کو ایک بیان میں مزید کہا کہ آپریشن انہیرینٹ ریزولو کی مشترکہ ٹاسک فورس نے ڈرونز کے ذریعے میزائل لانچنگ سائٹ کی نشاندہی کی اور عراقی سکیورٹی فورسز کو اس مقام سے آگاہ کیا۔ بتایا گیا ہے کہ اس مقام پر ایندھن کا ایک ٹرک ملا ہے جس میں 20 تک میزائل داغے جا سکتے ہیں۔ امریکا (Operation Inherent Resolve) کے نام سےعراق اور شام میں داعش کے خلاف جاری بین الاقوامی اتحاد کے آپریشن کی قیادت کر رہا ہے۔

Source: Social Media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments