عراق میں امریکی سفارتخانے پر حملوں سے متعلق معلومات دینے والوں کیلئے لاکھوں ڈالر انعام کا اعلان کردیا۔ امریکی محکمہ خارجہ نے عراق میں اپنے سفارتی اور فوجی مراکز پر حملوں سے متعلق معلومات دینے والوں کے لیے 30 لاکھ ڈالر انعام کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ اعلان ریوارڈ فار جسٹس کے آفیشل اکاؤنٹ کے ذریعے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (ٹوئٹر) پر جاری کیا گیا، جس میں عوام سے مدد طلب کی گئی ہے۔ بیان کے مطابق انعام ان افراد کو دیا جائے گا جو بغداد میں قائم امریکی سفارتخانہ، بغداد ڈپلومیٹک سپورٹ سینٹر اور اربیل میں موجود امریکی قونصل خانے پر حالیہ حملوں کے ذمہ دار عناصر کے بارے میں قابلِ اعتماد معلومات فراہم کریں۔ امریکی حکام نے ان حملوں کا الزام ایران سے منسلک مسلح گروہوں اور دیگر عناصر پر عائد کیا ہے اور کہا ہے کہ ان ذمہ داروں کی نشاندہی اور گرفتاری کے لیے عالمی سطح پر تعاون درکار ہے۔ خیال رہے کہ بغداد میں امریکی سفارتخانہ کو گزشتہ ماہ راکٹ اور ڈرون حملوں سے نشانہ بنایا گیا تھا، حملے کے بعد کمپاؤنڈ میں آگ بھڑک اٹھی تھی۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
واضح ہوگیا امریکا حملوں کیلئے ہمارے پڑوسیوں کی سرزمین استعمال کر رہا ہے، عباس عراقچی
روضہ رسولﷺپر رش کی صورت حال ’’ الیکٹرانک ‘‘ طریقے سے دیکھنے کی سہولت شروع