International

عمران خان کی آنکھ میں انجیکشن کی چوتھی ڈوز دی گئی

عمران خان کی آنکھ میں انجیکشن کی چوتھی ڈوز دی گئی

اڈیالہ جیل راولپنڈی میں قید پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان کو اسلام آباد کے پمز (پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز) ہسپتال لے جایا گیا تھا اور طبی معائنے کے بعد صبح چار بجے واپس جیل منتقل کیا گیا۔ اب پمز انتظامیہ کی جانب سے جاری تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ 28 اپریل کو عمران خان کو پمز لایا گیا جہاں ان کی آنکھ میں انٹرا ویٹریئل انجیکشن کی چوتھی ڈوز دی گئی۔ پمز انتظامیہ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ انجیکشن لگانے سے پہلے آنکھوں کے ماہر معالجین نے عمران خان کا معائنہ کیا اور ان کی طبی حالت مستحکم پائی۔ پمز انتظامیہ کے اعلامیے میں درج ہے کہ عمران خان کی آپٹیکل کوہیرنس ٹوموگرافی کی گئی جس سے طبی بہتری ظاہر ہوئی۔ اعلامیے کے مطابق عمران خان کی رضامندی حاصل کرنے کے بعد، تمام حفاظتی احتیاطی تدابیر اور پروٹوکولز اختیار کرتے ہوئے، سرجنز نے آپریشن تھیٹر میں ان کی آنکھ میں انجیکشن کی چوتھی ڈوز لگائی۔ پمز انتظامیہ کے مطابق ہسپتال میں قیام کے دوران عمران خان کی حالت مستحکم رہی، بعد ازاں انھیں مزید نگہداشت اور فالو اَپ سے متعلق ہدایات اور دستاویزات کے ساتھ ڈسچارج کر دیا گیا۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments