International

عمان کے قریب متاثرہ کنٹینر بردار جہاز کے عملے نے جہاز چھوڑ دیا

عمان کے قریب متاثرہ کنٹینر بردار جہاز کے عملے نے جہاز چھوڑ دیا

برطانوی میری ٹائم ٹریڈ آپریشنز اتھارٹی کا کہنا ہے کہ عمان کے قریب ایک کنٹینر بردار جہاز کے پچھلے حصے کو نقصان پہنچنے اور وہاں آگ لگنے کے بعد عملے نے جہاز کو چھوڑ دیا ہے۔ ادارے نے اس سے قبل بتایا تھا کہ اسے عمان سے مشرق کی جانب 9 ناٹیکل میل (تقریباً 16 کلومیٹر) کے فاصلے پر پیش آنے والے ایک واقعے کی اطلاع ملی ہے۔ تازہ ترین بیان کے مطابق عملہ اب لائف بوٹ میں موجود ہے اور حکام واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔ امریکی فوج نے بھی اتوار کی صبح ایران کے خلاف حملوں کا ایک نیا سلسلہ شروع کیا، امریکی حکام کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی آبنائے ہرمز سے گزرنے والے قبرص کے پرچم بردار کنٹینر جہاز پر حملے کے ردعمل میں کی گئی ہے۔ سینٹ کام نے بتایا کہ عملے کا ایک رکن لاپتہ ہے اور آگ لگنے نیز انجن روم کو شدید نقصان پہنچنے کے باعث جہاز اپنا سفر جاری رکھنے کے قابل نہیں رہا۔ آئی آر جی سی ( کی بحریہ نے اس سے قبل کہا تھا کہ جہاز کو اس وقت نشانہ بنا کر روکا گیا جب اس نے اپنے سسٹمز بند کر دیے اور ایک ’غیر مجاز‘ راستے سے گزرنے کی کوشش کی۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments