عمان اور ایران نے آبنائے ہرمز سے متعلق امور پر رابطہ اور تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔ سلطنت عمان اور ایران کی آبنائے ہرمز سے متعلق مشترکہ کمیٹی کا پہلا اجلاس آج ہوا۔ مسقط سے عمانی وزارت خارجہ کے مطابق اجلاس میں آبنائے ہرمز کے مستقبل کے انتظام اور متعلقہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ عمانی وفد کی قیادت وزارت خارجہ کے نمائندے شیخ عبدالعزیز بن عبداللہ الہنائی جبکہ ایرانی وفد کی سربراہی نائب وزیرخارجہ برائے قانونی وبین الاقوامی امور کاظم غریب آبادی نے کی۔ عمانی وزارت خارجہ کے مطابق عمان اور ایران نے آبنائے ہرمز سے متعلق امور پر رابطہ اورتعاون بڑھانے پر اتفاق کیا اور دونوں ممالک نے مشترکہ مفادات اور خودمختاری کے تحفظ کے عزم کا اعادہ کیا۔ عمانی وزارت خارجہ کے مطابق عمان اور ایران نے بین الاقوامی قانون کی پاسداری کے عزم کا بھی اعادہ کیا اور آبنائے ہرمز میں جہاز رانی اور بحری خدمات کے شعبوں میں تعاون کے فریم ورک پر غور کیا۔ عمانی وزارت خارجہ کے مطابق عمان اور ایران نے دوطرفہ اور بین الاقوامی مفاہمتوں کو مزید آگے بڑھانے پر زور دیا اوردونوں ملکوں نے آبنائے ہرمزکے ساحلی ممالک کی حیثیت سےقریبی تعاون کےعزم کا اظہارکیا۔
Source: scoial media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
امریکی حملے کے بعد ایران کے جزیرے خارگ سے بدستور ٹینکرز پر تیل لوڈ کیا جا رہا ہے، رپورٹ
روضہ رسولﷺپر رش کی صورت حال ’’ الیکٹرانک ‘‘ طریقے سے دیکھنے کی سہولت شروع