ایرانی ایوانِ صدارت نے علی لاریجانی کی جگہ محمد باقر ذو القدر کو ایرانی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کا نیا سکریٹری جنرل مقرر کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ایرانی صدارت میں تعلقات عامہ کے دفتر کے سربراہ محمد مہدی طبطبائی نے ایک صدارتی فرمان کے تحت اسلامی جمہوریہ میں سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے نئے سکریٹری جنرل کے طور پر محمد باقر ذو القدر کے تقرر کا اعلان کیا۔ طبطبائی نے "ایکس" پلیٹ فارم پر اپنی پوسٹ میں لکھا "رہبر اعلیٰ انقلاب اسلامی کی منظوری اور صدارتی فرمان کے مطابق، محمد باقر ذو القدر کو سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کا سکریٹری جنرل مقرر کر دیا گیا ہے"۔ یاد رہے کہ محمد باقر ذو القدر اس سے قبل ایرانی پاسداران انقلاب میں قائدانہ عہدوں پر فائز رہ چکے ہیں۔ انہوں نے مجمع تشخیص مصلحت نظام کے سکریٹری کا عہدہ بھی سنبھالا تھا۔ اس سے قبل ایرانی "مستضعفین" فاؤنڈیشن نے سابق وزیر دفاع حسین دہقان (فاؤنڈیشن کے صدر) کے علی لاریجانی کی جگہ سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سکریٹری مقرر ہونے کے بارے میں گردش کرنے والی خبروں کی تردید کی تھی۔ لاریجانی ایک اسرائیلی حملے میں ہلاک ہو گئے تھے۔ تسنیم نیوز ایجنسی نے فاؤنڈیشن کے بیان کے حوالے سے بتایا ہے کہ "پچھلے چند گھنٹوں کے دوران بعض میڈیا ذرائع نے حسین دہقان کو سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کا سکریٹری جنرل مقرر کیے جانے کی خبر شائع کی ہے، تاہم یہ معلومات درست نہیں ہیں"۔ روسی ایجنسی "تاس" نے ذکر کیا تھا کہ ایران کے سابق وزیر دفاع حسین دہقان کو علی لاریجانی کی جگہ ایرانی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کا سکیرٹری مقرر کیا گیا ہے۔ لاریجانی کو اسرائیل نے تہران میں قتل کر دیا تھا۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
واضح ہوگیا امریکا حملوں کیلئے ہمارے پڑوسیوں کی سرزمین استعمال کر رہا ہے، عباس عراقچی
امریکی حملے کے بعد ایران کے جزیرے خارگ سے بدستور ٹینکرز پر تیل لوڈ کیا جا رہا ہے، رپورٹ