International

آبنائے ہرمز: جہازوں پر ایرانی کرنسی میں ٹرانزٹ فیس عائد

آبنائے ہرمز: جہازوں پر ایرانی کرنسی میں ٹرانزٹ فیس عائد

ایران نے آبنائے ہرمز سے گزرنے والےجہازوں پر ایرانی کرنسی میں فیس کی تجویز دے دی۔ الجزیرہ کے مطابق آبنائے ہرمز سے گزرنے والے جہازوں پر ایرانی کرنسی میں ٹرانزٹ فیس عائد ہو گی۔ ایران کے نائب وزیر خارجہ سعید خطیب زادہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ امریکی بحری جہاز بھی آبنائے ہرمز سے گزر سکتے ہیں اور دشمنی پر مبنی طرز عمل اختیار نہ کرنے تک ایسا ہی رہے گا۔ سعید خطیب زادہ کا کہنا تھا کہ آبنائے ہرمز کھلی ہے۔ تاہم تکنیکی وجوہات کی بنا پر ضروری ہے کہ گزرنے والے جہاز ایرانی افواج سے رابطہ رکھیں۔ ایرانی وزیر کا کہنا تھا ہم آبنائے ہرمز میں موجود اپنے محفوظ راستوں کے ذریعے جہازوں کے محفوظ سفر کو یقینی بنائیں گے۔ قبل ازیں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران آبنائے ہرمز سے گزرنے والے جہازوں سے فیس لینا بند کر دے۔ امریکی صدر نے ٹروتھ سوشل پر لکھا کہ ایران آبنائے ہرمز سے تیل کی نقل و حرکت پر بہت خراب کام کر رہا ہے یہ وہ معاہدہ نہیں جو ہمارے درمیان طے ہوا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ایسی خبریں ہیں کہ ایران آبنائے ہرمز سے گزرنے والے ٹینکروں سے فیس وصول کر رہا ہے ایران کو ایسا نہیں کرنا چاہیے اگر ایسا کر رہا ہے تو فوراً بند کر دے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی این بی سی نیوز سے گفتگو میں کہا کہ ایران امریکا مذاکرات سے قبل اسرائیلی وزیراعظم لبنان پر حملوں میں کمی کریں گے اس سے متعلق نیتن یاہو سے بات کرلی ہے ایرانی عہدیدار جب میڈیا سے بات نہیں کرتے تو مناسب نظر آتے ہیں۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments