International

عباس عراقچی نے امن کیلئے ایران کی شرائط پاکستان کو پیش کردیں

عباس عراقچی نے امن کیلئے ایران کی شرائط پاکستان کو پیش کردیں

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے امن کےلیے ایرانی شرائط پاکستان کو پیش کردیں۔ عباس عراقچی مختصر دورے کے بعد اسلام آباد سے ماسکو کےلیے روانہ ہوگئے ہیں، انہوں نے اس دوران پاکستانی سیاسی و عسکری حکام سے اہم ملاقاتیں کیں۔ ایرانی خبر ایجنسی کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ نے امن کےلیے ایرانی شرائط پاکستان کو پیش کیں اور بتایا کہ مذاکرات کا ایٹمی معاملے سے تعلق نہیں ہے۔ خبر ایجنسی کے مطابق عباس عراقچی نے پاکستانی قیادت سے آبنائے ہرمز کے نئے ضابطے، ناکہ بندی کے خاتمے، معاوضے اور عدم جارحیت پر بات کی۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments