ایرانی خبر رساں ادارے تسنیم نیوز کی جانب سے یہ خبر سامنے آرہی ہے کہ ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے مصر اور ترکی کے وزرائے خارجہ سے ٹیلیفونک رابطے کے دوران جنگ بندی اور سفارتی امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔ سنیچر اور اتوار کی درمیانی شب ہونے والے اس ٹیلیفونک رابطے میں ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی اور ان کے مصری ہم منصب بدر عبدالعاطی نے سفارتی امور، امریکہ اسرائیل جنگ میں جنگ بندی اور خطے کی تازہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ تاہم دوسری جانب عباس عراقچی نے ترک وزیرِ خارجہ حقان فیدان سے بھی ٹیلی فون پر بات کی اور انھیں بھی جنگ بندی سے متعلق تازہ پیش رفت اور خطے میں جنگ کے خاتمے کے لیے جاری سفارتی کوششوں سے آگاہ کیا۔ یادہ رہے کہ 28 فروری کو امریکہ اور اسرائیل نے ایران کے خلاف حملوں کا آغاز کیا تھا، جس کے دوران رہبرِ اعلیٰ آیت اللہ سید علی خامنہ ای اور کئی اعلیٰ فوجی عہدیدار ہلاک ہو گئے تھے۔ ایرانی مسلح افواج نے اس کے جواب میں کئی ہفتوں تک میزائل اور ڈرون حملے کیے، جن میں خلیج فارس میں امریکی و اسرائیلی فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا اور 40 دنوں کے دوران 100 جوابی کارروائیوں میں بھاری نقصان پہنچایا گیا۔ تاہم آٹھ اپریل کو پاکستان کی ثالثی میں دو ہفتوں کی جنگ بندی طے پائی جس کے بعد اسلام آباد میں مذاکرات کی راہ ہموار ہوئی۔ ان مذاکرات کے دوران ایران نے دس نکاتی تجویز پیش کی جس میں امریکی افواج کے انخلا اور پابندیوں کے خاتمے کو شامل کیا گیا تھا۔ تاہم 11 اور 12 اپریل کو 21 گھنٹے جاری رہنے والے مذاکرات کے باوجود فریقین کسی معاہدے تک نہ پہنچ سکے۔ جہاں ایرانی نمائندوں نے واشنگٹن کی جانب سے وعدوں کی پاسداری پر شدید عدم اعتماد کا اظہار کیا۔ ایران نے واضح کیا ہے کہ جنگ بندی مذاکرات کی بحالی امریکی بحری ناکہ بندی کے خاتمے سے مشروط ہے جبکہ ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ ناکہ بندی کا جاری رہنا جنگ بندی کی خلاف ورزی ہے۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
روضہ رسولﷺپر رش کی صورت حال ’’ الیکٹرانک ‘‘ طریقے سے دیکھنے کی سہولت شروع
واضح ہوگیا امریکا حملوں کیلئے ہمارے پڑوسیوں کی سرزمین استعمال کر رہا ہے، عباس عراقچی