مشرق وسطی میں بے یقینی، ہفتے کے آغاز پر عالمی منڈی میں خام تیل قیمت میں 7 فیصد تک اضافہ ہوگیا۔ ایرانی جہاز پر امریکی حملے اور ایران کے جوابی حملے کے خدشات کے سبب عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ عالمی منڈی میں برینٹ خام تیل 96 اور ڈبلیو ٹی آئی 90 ڈالر فی بیرل میں فروخت کیا جارہا ہے۔ برطانوی خام تیل کی قیمت میں بھی 5 فیصد اضافہ ہوا ہے، 5.13 ڈالر اضافے سے برطانوی خام تیل کی قیمت 95.51 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔ 28 فروری کو امریکہ اور اسرائیل کے ایران پر حملے کے بعد جب تہران نے آبنائے ہرمز میں مال بردار بحری جہازوں کو نشانہ بنانے کی دھمکیاں دیں تو اس کے بعد سے عالمی توانائی کی منڈیوں میں تیل اور گیس کی قیمتوں میں شدید اتار چڑھاؤ دیکھا جا رہا ہے۔ یہ وہ آبی راستہ جس سے دنیا کے تقریباً 20 فیصد تیل اور مائع قدرتی گیس یعنی ایل این جی کی ترسیل ہوتی ہے۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
روضہ رسولﷺپر رش کی صورت حال ’’ الیکٹرانک ‘‘ طریقے سے دیکھنے کی سہولت شروع
واضح ہوگیا امریکا حملوں کیلئے ہمارے پڑوسیوں کی سرزمین استعمال کر رہا ہے، عباس عراقچی