International

عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں مزید اضافہ

عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں مزید اضافہ

عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔ عالمی مارکیٹ میں برینٹ خام تیل 3.76 فیصد اضافے سے 109 ڈالر فی بیرل ہوگیا ہے جبکہ ڈبلیو ٹی آئی کروڈ 2.77 فیصد اضافے سے 97.17 ڈالر فی بیرل ہوگیا ہے۔ امریکی ویسٹ ٹیکساس کی قیمتیں 2.50 فیصد اضافے کے ساتھ 96.74 ڈالر فی بیرل پر ریکارڈ کی گئیں۔ اس سے قبل عالمی بینچ مارک برینٹ خام تیل کی قیمت میں 2.55 فیصد سے زائد اضافہ ہوا تھا جس کے بعد یہ 108.01 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی تھی۔ مارکیٹ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اس وقت تمام تر توجہ آبنائے ہرمز پر مرکوز ہے، جو مشرقِ وسطیٰ سے تیل کی ترسیل کا اہم ترین راستہ ہے، ایران اور امریکہ کے درمیان جاری کشیدگی کی وجہ سے اس راستے سے سپلائی متاثر ہونے کا خدشہ ہے، جو عالمی سطح پر رسد اور طلب میں عدم توازن پیدا کر رہا ہے۔ ماہرینِ معاشیات نے خبردار کیا ہے کہ خام تیل کی قیمتوں میں اس تیزی کے براہِ راست اثرات پاکستان جیسے ترقی پذیر ممالک پر پڑیں گے، جہاں ایندھن مہنگا ہونے سے مہنگائی کی لہر میں مزید شدت آنے کا امکان ہے۔

Source: scoial media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments