International

عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ

عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ

عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق لندن بینچ مارک برینٹ کروڈ تقریباً 80 ڈالر فی بیرل کا ہوگیا ہے جبکہ امریکی خام تیل ڈبلیو ٹی آئی 75 ڈالر فی بیرل میں فروخت ہورہا ہے۔ ابوظبی بینچ مارک مربان کروڈ کی قیمت تقریباً 75 ڈالر فی بیرل ہوگئی ہے۔ عالمی منڈی میں قدرتی گیس کی قیمت 2.8 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو ہوگئی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ سرمایہ کاروں میں یہ تشویش بڑھ رہی ہے کہ اگر خطے میں کشیدگی مزید بڑھی تو آبنائے ہرمز کے ذریعے تیل کی ترسیل متاثر ہو سکتی ہے جس کے نتیجے میں عالمی سپلائی پر دباؤ پڑ سکتا ہے۔ امریکی انرجی انفارمیشن ایڈمنسٹریشن کے مطابق دنیا بھر میں سپلائی ہونے والے خام تیل کا تقریباً پانچواں حصہ آبنائے ہرمز سے گزرتا ہے اسی وجہ سے اس اہم بحری راستے کی صورتحال عالمی توانائی مارکیٹ کیلئے انتہائی اہم سمجھی جاتی ہے۔ واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کی دوبارہ ناکہ بندی کا اعلان کر دیا ہے۔ صدر ٹرمپ نے کہا کہ آبنائےہرمز کی امریکی سیکیورٹی کے اخراجات پر 20 فیصد رقم وصول کریں گے اور آبنائےہرمز سے گزرنے والے تمام کارگو پر 20 فیصد کی شرح سے فیس لیں گے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments