امریکا ایران مذاکرات بغیر کسی نتیجے پر پہنچنے اور آبنائے ہرمز کی بندش کی خبریں آتے ہی عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں بڑھ گئیں۔ مشرق وسطیٰ میں پھر بڑھتی کشیدگی کے دوران عالمی مارکیٹ میں تیل 7 فیصد سے زائد بڑھ گیا۔ عالمی مارکیٹ میں امریکی خام تیل 7.93 فیصد اضافے سے 93 ڈالرز 82 سینٹس فی بیرل پر پہنچ گیا ۔ برطانوی خام تیل 6.39 فیصد اضافے کے بعد 96 ڈالرز 94 سینٹس فی بیرل تک پہنچ گیا جب کہ ماربن کروڈ بھی 7 فیصد اضافے کے بعد 96 ڈالرز 48 سینٹس فی بیرل ہو گیا۔ نیچرل گیس 3.91 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو پر ٹریڈ کررہی ہے۔ ایرانی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے احتجاجاً امریکا کے ساتھ پیغامات کا تبادلہ روک دیا ہے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق حکام نے غزہ اور لبنان میں اسرائیلی فوجی کارروائیوں کی مذمت کرتے ہوئے لبنان کے مقبوضہ علاقوں سے اسرائیل کے مکمل انخلا کا مطالبہ کیا ہے۔ ایرانی حکام کا کہنا ہے موجودہ صورتحال میں مذاکرات کا امکان نہیں، اسرائیل اور اس کے حامیوں کو جوابدہ بنایا جائے گا۔ ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ اب آبنائے ہرمز مکمل طور پر بند کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا اور باب المندب سمیت دیگر تمام محاذ فعال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
Source: social Media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
روضہ رسولﷺپر رش کی صورت حال ’’ الیکٹرانک ‘‘ طریقے سے دیکھنے کی سہولت شروع
امریکی حملے کے بعد ایران کے جزیرے خارگ سے بدستور ٹینکرز پر تیل لوڈ کیا جا رہا ہے، رپورٹ