International

عالمی معیشت کو پہنچنے والے نقصان کا ذمہ دار امریکا ہے، ایران

عالمی معیشت کو پہنچنے والے نقصان کا ذمہ دار امریکا ہے، ایران

ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز میں کشیدگی کی وجہ امریکی جارحیت ہے۔ اطالوی ہم منصب انتونیوتاجانی سے ٹیلیفونک گفتگو میں عباس عراقچی نے کہا کہ عالمی معیشت کو پہنچنے والے نقصان کا ذمہ دار امریکا ہے کیونکہ امریکا نے ایک آزاد ملک پر حملے کیے ہیں ایران نے اپنی سلامتی کےلیے بین الاقوامی قوانین کےتحت اقدامات کیے۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ ایرانی جوہری تنصیبات پر حملوں پر بعض یورپی ملکوں کی خاموشی کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ اطالوی وزیرخارجہ نے خطے میں امن و استحکام کی بحالی کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب امیر سعید ایروانی نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا سے اشارے ملے ہیں کہ وہ ناکہ بندی ختم کرنے کے لیے تیار ہے۔ میر سعید ایروانی نے کہا کہ تہران کو کچھ اشارے ملے ہیں کہ امریکا اپنی ناکہ بندی ختم کرنے کے لیے تیار ہے، اور اس کے بعد مذاکرات کا اگلا دور اسلام آباد میں ہوگا۔ سعید ایروانی نے یہ بات نیویارک میں اقوام متحدہ میں کہی، ان کا کہنا تھا کہ ’’جب ایسا ہوگا تو مذاکرات کا اگلا دور اسلام آباد میں منعقد ہوگا۔‘‘ ایرانی مندوب نے مزید کہا کہ آبنائے ہرمز پر امریکی ناکہ بندی کا خاتمہ مذاکرات کی بحالی کے لیے ایک شرط ہے۔ انھوں نے کہا اگر امریکا سیاسی حل چاہتا ہے تو وہ تیار ہیں، اور اگر وہ جنگ چاہتے ہیں تو ایران بھی تیار ہے، تاہم بات چیت کو موقع دیا جانا چاہیے، ہم پر امید ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا کی جانب سے بحری ناکہ بندی جنگ بندی کی خلاف ورزی ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments