Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata Delhi Ranchi Lucknow Bhopal Srinagar Siliguri Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
Kolkata

جمہوری تاریخ کا سیاہ دن، لڑائی لڑیں گے اور دوبارہ واپس آئیں گے: ممتا بنرجی

Admin
By Admin
Sep 19, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

ARSALAN RESTAURANT KA BADA ELAN, FOOD SAFETY KE LIYE NAYE RULES LAGU

جمہوری تاریخ کا سیاہ دن، لڑائی لڑیں گے اور دوبارہ واپس آئیں گے: ممتا بنرجی
جمہوری تاریخ کا سیاہ دن، لڑائی لڑیں گے اور دوبارہ واپس آئیں گے: ممتا بنرجی — September 19, 2026
جمہوری تاریخ کا سیاہ دن، لڑائی لڑیں گے اور دوبارہ واپس آئیں گے: ممتا بنرجی
ممتا بنرجی نے جمعہ کو الیکشن کمیشن کی جانب سے 6 اکتوبر کو نندی گرام، ریجینگر اور ناگاو¿ں (آسام) میں ہونے والے ضمنی انتخابات کے لیے ان کی پارٹی کا اصل نام اور جوڑا پھول انتخابی نشان ’فریز‘ کیے جانے کے بعد اسے ”ہماری جمہوری تاریخ کا سیاہ دن“ قرار دیا۔
5 مئی کے بعد 136 دن میں اپنی پہلی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے، جب انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ بنگال کا انتخاب چوری کیا گیا ہے اور وزیر اعلیٰ کے عہدے سے استعفیٰ دینے سے انکار کر دیا تھا، ممتا نے الزام لگایا کہ الیکشن کمیشن حکمراں جماعت کے ساتھ ملی بھگت کر رہا ہے۔
انہوں نے کہا، ”ہمارے ملک میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ انتہائی افسوسناک، غیر آئینی، غیر قانونی، غیر جمہوری اور ایک سیاسی جماعت کی انا کو تسکین دینے کے لیے مکمل طور پر سیاسی تعصب پر مبنی انتقام ہے۔“
جمعرات کی دیر رات کمیشن نے عبوری فیصلے کے تحت 6 اکتوبر کے ضمنی انتخابات کے لیے ان کی پارٹی کو عارضی طور پر ”ممتا آل انڈیا ترنمول کانگریس“ نام اور ”فٹبال کھلاڑی“ کا انتخابی نشان الاٹ کیا تھا۔
ریتبرت بنرجی کی قیادت والے باغی دھڑے کو ”ڈیموکریٹک ترنمول کانگریس“ نام اور ”لفافہ“ انتخابی نشان دیا گیا ہے۔
ممتا نے ان فیصلوں کے پیچھے ضابطے کی خلاف ورزیوں کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ وہ قانونی اور جمہوری طریقے سے انہیں چیلنج کریں گی۔
انہوں نے کہا، ”ہم اس لڑائی کو لڑیں گے، ہم مقابلہ کریں گے اور دوبارہ واپس آئیں گے۔“
انہوں نے کہا، ”یہ بالکل غلط اور گندا کھیل ہے۔۔۔ آج ہمیں اپنی جمہوری تاریخ کا سیاہ دن محسوس ہو رہا ہے۔“
سابق وزیر اعلیٰ نے، جنہوں نے اسی دن کے اوائل میں اپنے امیدوار کے دستبردار ہونے کے بعد اہم نندی گرام اسمبلی ضمنی انتخاب میں کانگریس کی غیر مشروط حمایت کا اعلان کیا تھا، بی جے پی کے خلاف متحد ہو کر لڑنے کا وعدہ کیا۔
انہوں نے کہا، ”راہل جی نے مجھے فون کیا۔ ان سب نے ٹویٹ بھی کیا ہے۔۔۔ ہم مل کر لڑائی لڑیں گے، ہم بی جے پی کے سامنے سرینڈر نہیں کریں گے۔“
ممتا نے کہا، ”ہم اپنی ساتھی جماعتوں اور اپنے فطری اتحادیوں کی حمایت کر سکتے ہیں، لیکن ہم اس گندے، مکروہ، چالاک اور انتہائی خطرناک وائرس کی حمایت نہیں کر سکتے۔“
ممتا نے الزام لگایا کہ انہیں بی جے پی کی حمایت کرنے پر مجبور کرنے کے لیے ڈرانے دھمکانے کی کوششیں کی گئی تھیں۔ انہوں نے کہا، ”ہم نے ملک اور عوام کے مفاد میں ایسا کرنے سے انکار کر دیا۔ انہوں نے ایس آئی آر کی منصوبہ بندی کی؛ انہوں نے انتخابات چوری کیے۔“
انہوں نے کہا، ”ای وی ایم کو ہائی جیک کر لیا گیا تھا اور پہلے تین چار راو¿نڈ کے بعد گنتی کے ایجنٹوں کو باہر نکالنے کے بعد مرکزی فورسز نے گنتی کرائی۔ لیکن ہم نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ وہ ہماری تین دہائی پرانی پارٹی کا نام اور انتخابی نشان بھی چھین لیں گے۔“
ممتا نے الزام لگایا، ”یا تو بی جے پی کی حمایت یافتہ اس فضول جماعت میں شامل ہو جاو¿، یا گرفتار ہو جاو¿۔ ہمارے 14 ہزار کارکنوں کو گرفتار کیا گیا ہے—یہ عالمی ریکارڈ ہے۔“
ممتا نے کہا کہ جن لوگوں نے ان کی پارٹی کو چھوڑا، انہوں نے ذاتی تحفظ یا پیسے کے لالچ کی وجہ سے ایسا کیا۔
انہوں نے کہا، ”اگر کسی کو واقعی ترنمول سے محبت ہوتی تو وہ ترنمول کو بے سہارا کرنے کی کوشش نہ کرتا! انہیں اپنی کرسی، اپنی بدعنوانی اور اپنے چھوٹے موٹے مقدمات سے محبت ہے۔“

جمہوری تاریخ کا سیاہ دن، لڑائی لڑیں گے اور دوبارہ واپس آئیں گے: ممتا بنرجی...

Source: Admin

Related Articles

مزید دیکھیں
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn