امریکہ میں ایک سرمایہ کار نک ڈیوڈوف نے انکشاف کیا ہے کہ ٹیکنالوجی کمپنی ’اینتھروپک‘ کی ایک مصنوعی ذہانت (اے آئی) ایجنٹ ’کلاؤڈ کوورک‘ نے غلطی سے ان کی بیوی کے کمپیوٹر سے 15 سال پرانی خاندان کی تصاویر ڈیلیٹ کر دی ہیں۔ ان تصاویر میں ان کی شادی کی تصاویر، بچوں کی یادیں اور دیگر نایاب لمحات شامل تھے۔ ’ڈیویڈوس وینچرز کولیکٹیو‘ کے شریک بانی نک ڈیوڈوف نے ایکس پوسٹ میں بتایا کہ انہوں نے اے آئی کو اپنی بیوی کے ڈیسک ٹاپ کی فائلیں منظم کرنے کی اجازت دی اور خاص طور پر عارضی آفس فائلیں ڈیلیٹ کرنے کا کہا۔ اس کمانڈ پر اے آئی نے غلطی سے وہ فولڈر حذف کر دیا جس میں 15 ہزار سے زائد تصاویر محفوظ تھیں۔ اس واقعے کی سب سے تشویشناک بات یہ تھی کہ حذف کرنے کا عمل ’ٹرمینل‘ کے ذریعے ہوا جس کی وجہ سے یہ فائلز سسٹم کی عام ’ٹریش بین‘ میں نہیں گئیں اور انہیں ری سائیکل (واپس حاصل کرنا) ممکن نہیں رہا۔ نک ڈیوڈوف نے اسے بدترین تجربہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ واقعہ ان کے لیے ’دل کا دورہ پڑنے کے قریب‘ تھا۔ ڈیوڈوف نے اپنی ایکس پوسٹ میں لکھا کہ ’کلاؤڈ کوورک کو بیوی کے ڈیسک ٹاپ کو منظم کرنے کو کہا، اس نے کہا کر رہا ہوں، پھر عارضی آفس فائلیں حذف کرنے کی اجازت مانگی، میں نے دی، اور پھر کہا ’اوہو‘۔ معلوم ہوا کہ اس نے غلطی سے وہ فولڈر حذف کر دیا جس میں میری بیوی کی گزشتہ 15 سال کی کیمرے سے لی گئی تمام تصاویر تھیں۔ بچوں کی تصاویر، ان کی ڈرائنگز، دوستوں کی شادیوں، سفر کی تصاویر سب کچھ۔ یہ فائلز ٹریش میں نہیں تھیں، یہ ٹرمینل کے ذریعے ڈیلیٹ ہوئیں۔‘ اس حادثے کے بعد جب ڈیوڈوف نے ایپل کی مدد طلب کی تو انہوں نے آئی کلاؤڈ ڈرائیو کی ایک خاص خصوصیت بتائی جس کی مدد سے پچھلے 30 دنوں میں حذف شدہ فائلز کو بازیاب کیا جا سکتا ہے۔ اس فیچر کی بدولت وہ اب ہزاروں تصاویر کو دوبارہ لوڈ ہوتے دیکھ رہے ہیں۔ ڈیوڈوف نے دوسروں کو خبردار کیا کہ ایسے اے آئی ایجنٹس کو اپنی اہم فائل سسٹمز تک رسائی نہ دیں کیونکہ یہ ٹیکنالوجی ابھی ’مین سٹریم‘ استعمال کے لیے تیار نہیں اور حساس ڈیٹا کے لیے مسائل پیدا کر سکتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ’میں نے ایپل کو کال کیا، انہوں نے مجھے آئی کلاؤڈ کی وہ فیچر بتایا جو 30 دنوں کے اندر ڈیلیٹ شدہ فائلز کو بحال کرتا ہے۔ اب میں ہزاروں فائلز کو لوڈ ہوتے دیکھ رہا ہوں۔ مجھے واقعی دل کا دورہ پڑنے والا تھا۔ ایک بار پھر کہتا ہوں، کلاؤڈ کوورک کو اپنے اصل فائل سسٹم تک نہ پہنچنے دیں۔ اسے کوئی ایسی چیز نہ کرنے دیں جو بحال کرنا مشکل ہو۔ کلاؤڈ کوڈ ابھی مین سٹریم کے لیے تیار نہیں۔‘ کلاؤڈ کوورک ایک اے آئی بیسڈ ورک سپیس ہے جو ’اینتھروپک‘ کی جانب سے تیار کیا گیا ہے۔ یہ صارف سے صرف چیٹ کرنے کی ہی نہیں بلکہ اس کے کمپیوٹر پر براہِ راست فائلز کو پڑھنے، بنانے اور ایڈٹ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ یہ صارفین کو مختلف پیچیدہ کاموں جیسے فائل آرگنائز کرنا، ڈیٹا انیلیسس اور دستاویزات کی تیاری میں مدد دیتا ہے۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
غزہ امن معاہدے پر امریکا، قطر، ترکیہ اور مصر نے دستخط کر دیے
افغانستان میں زلزلے سے سینکڑوں افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے: طالبان حکومت
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
سلامتی کونسل میں صدر ٹرمپ کے غزہ منصوبے کی حمایت میں قرارداد منظور
گوگل کا اسرائیلی پروپیگنڈا کو فروغ دینے کیلیے کروڑوں ڈالر کا معاہدہ