آسکر ایوارڈ یافتہ موسیقار و گلوکار اے آر رحمٰن کی سابقہ اہلیہ سائرہ بانو نے شوہر سے طلاق لینے کی وجہ بتا دی۔ میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سائرہ بانو نے ایک آڈیو میں اے آر رحمٰن سے طلاق کے بعد ہونے والی قیاس آرائیوں پر اپنا ردِعمل دیا ہے۔ اُنہوں نے آڈیو میں اپنا تعارف سائرہ رحمٰن کے نام سے کرواتے ہوئے بتایا کہ میں گزشتہ چند ماہ سے بیمار ہوں اور اس وقت اپنے علاج کے لیے ممبئی میں موجود ہوں یہی وجہ ہے کہ میں نے اے آر رحمٰن سے علیحدگی کا فیصلہ کیا ہے۔ سائرہ بانو نے اپیل کی ہے کہ اے آر رحمٰن کے بارے میں غلط باتیں نہ کریں کیونکہ وہ دنیا کے سب سے بہترین انسان ہیں۔ اُنہوں نے بتایا کہ مجھے صحت کے مسائل کی وجہ سے چنئی چھوڑ کر اپنا علاج کروانے ممبئی آنا پڑا کیونکہ اے آر رحمٰن کے مصروف شیڈول کے ساتھ چنئی میں میرا علاج ممکن نہیں تھا اور میں اپنی بیماری کی وجہ سے اپنے شوہر اور بچوں کو پریشان نہیں کرنا چاہتی تھی۔ سائرہ بانو نے مزید کہا کہ اے آر رحمٰن ایک شاندار انسان ہیں، مجھے ان سے اتنی زیادہ محبت ہے کہ میں ان پر اپنی جان سے زیادہ بھروسہ کرتی ہوں اور وہ بھی مجھ سے اتنی ہی محبت کرتے ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ اس لیے میری آپ سب سے گزارش ہے کہ ان پر جھوٹے الزامات لگانا بند کریں اور سکون میں رہنے دیں۔ سائرہ بانو نے کہا کہ میں جلد ہی چنئی واپس آؤں گی لیکن پہلے مجھے اپنا علاج مکمل کروانا ہے آپ سے درخواست کرتی ہوں کہ اے آر رحمٰن کا نام خراب کرنا بند کریں، وہ ایک انمول شخصیت ہیں۔ واضح رہے کہ اے آر رحمٰن کی سائرہ بانو کے ساتھ شادی 1995ء میں ہوئی تھی اور اب شادی کے 29 سال بعد اس جوڑی کے درمیان علیحدگی ہو گئی ہے۔
Source: social media
گلیڈی ایٹر 2' نے باکس آفس پر تہلکہ مچایا، 106 ملین ڈالر کی کمائی
شاہ رخ خان سب سے زیادہ ٹیکس دینے والے سیلیبریٹی قرار
طلاق کے بعد مفاہمت خارج از امکان نہیں، سائرہ بانو کی وکیل کا بیان
کیا ایشوریا نے باضابطہ طور پر 'بچن' کا سرنیم ہٹا دیا؟ نئی ویڈیو سامنے آگئی
نیٹ فلکس سیریز تنازع : دھنش نے نینتھارا کے خلاف مقدمہ دائر کردیا
لوگ صرف اسٹارز کِڈز کو اسکرین پر دیکھنا چاہتے ہیں، کریتی سینن
اداکار شرد کپور پر خاتون سے بدتمیزی کا الزام، ایف آئی آر درج
گلیڈی ایٹر 2' نے باکس آفس پر تہلکہ مچایا، 106 ملین ڈالر کی کمائی
نیٹ فلکس سیریز تنازع : دھنش نے نینتھارا کے خلاف مقدمہ دائر کردیا
کیا ایشوریا نے باضابطہ طور پر 'بچن' کا سرنیم ہٹا دیا؟ نئی ویڈیو سامنے آگئی