گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران غاصب اسرائیلی حکومت کی جارحیت میں 300 مظلوم فلسطینی بچے شہید ہوگئے ہیں۔ فلسطین کے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق غزہ پٹی کے مختلف علاقوں پر غاصب اسرائیلی فوج نے وحشیانہ بمباری کرکے صرف 24 گھنٹے میں 300 مظلوم اور معصوم فلسطینی بچوں کو شہید کردیا ہے۔ ارنا کی رپورٹ کے مطابق فلسطین کی وزارت صحت کے ترجمان نے آج پیر کو تازہ اعداد و شمار کا اعلان کیا اور کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹے میں 300 فلسطینی بچوں کی شہادت کے بعد غزہ پٹی پر غاصب اور ظالم اسرائیلی حکومت کے حملوں میں شہید ہونے والے فلسطینی بچوں کی تعداد 5 ہزار 500 ہوگئی ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق یہ مظلوم بچے غزہ پٹی کے اسکولوں اور ہسپتالوں پر غاصب فوج کی شدید بمباری اور فلسطینی پناہ گزینوں پر غاصب فوج کے ہوائی حملوں کے دوران شہید ہونے والے غیر فوجی افراد کے ساتھ شہید ہوئے ہیں۔
Source: Social Media
اسرائیلی فوج کی بمباری، آج 100 سے زائد فلسطینی شہید
حملوں سے قبل حماس کے اسرائیلی اسٹاک ایکسچینج سے اربوں ڈالرز کمانے کا انکشاف
برطانیہ میں پناہ طلب کرنے والوں کو روانڈا بھیجنے کا منصوبہ
کینیڈا: کوبیک میں برفانی طوفان، 30 سینٹی میٹر برف پڑ چکی، نظام زندگی مفلوج
سعودی عرب میں شادی سے قبل طبی معائنے میں ڈرگ ٹیسٹ کی تجویز
غزہ پر اسرائیلی حملوں میں امریکی ساختہ گولہ بارود استعمال ہونے کا انکشاف
خلیج کونسل سربراہی اجلاس،سلامتی کونسل اسرائیل کومذاکرات کی میزپرواپس لائے: امیرقطر
ویوز کیلئے جان بوجھ کر اپنا جہاز تباہ کرنیوالے یوٹیوبر کو قید کی سزا
غزہ پر اسرائیلی حملوں میں امریکی ساختہ گولہ بارود استعمال ہونے کا انکشاف
روسی صدر سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کا دورہ کریں گے