کیا چیز کسی شہر کو بہترین بناتی ہے؟ ایک خیال کے مطابق مصروف علاقے، سستے کھانے اور دیگر سہولیات اہم ہوتی ہیں، ایک دوسری رائے میں سرسبز مقامات تک رسائی، مقامی افراد کی خوشی اور سماجی ہم آہنگی جیسے عناصر کسی شہر کو بہترین بناتے ہیں۔ اس ضمن میں دولت، رہائشی سہولیات اور پسندیدگی کی بنیاد پر 2025 کے لیے دنیا کے بہترین شہروں کی ایک فہرست مرتب کی گئی ہے جسے 30 ممالک کے 22 ہزار افراد کو ایک سروے میں شامل کر کے 100 بہترین شہروں کا انتخاب کیا گیا ہے۔ نتائج کے مطابق لندن کے بعد دوسرے نمبر پر نیویارک اور تیسرے پر پیرس کو رکھا گیا۔ ٹوکیو اس فہرست میں چوتھے نمبر پر بہترین شہر قرار پایا اور یہ ایشیا کا بہترین شہر رہا۔ سنگاپور، روم اور میڈرڈ بالترتیب 5 ویں، چھٹے اور 7 ویں نمبر پر رہے جن کے بعد بارسلونا 8 واں بہترین شہر قرار پایا۔دبئی کے حصے میں 13 واں نمبر آیا اور اسے مشرق وسطیٰ کا بہترین شہر کا اعزاز حاصل ہوا۔
Source: social media
جنوبی کوریا: قائم مقام صدر کیخلاف مواخذے کی تحریک جمع
موزمبیق میں پرتشدد مظاہرے، جیل توڑ کر 1500 قیدی فرار، 33 ہلاک
جاپان ائیرلائنز کے سسٹم پرسائبر حملے سے متعدد پروازیں متاثر ، سیکڑوں مسافر پریشان
غزہ پناہ گزین کیمپ میں خون جما دینے والی سردی، 3 کم سن بچے ٹھٹھرکرجاں بحق
گنجا اور نایاب عقاب 250 سال بعد امریکا کا قومی پرندہ قرار
آذر بائیجان کا طیارہ مبینہ طور پر میزائل کا نشانہ بنا، ذرائع