Sports

زخمی ولیمسن ہندستان کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میں نہیں کھیلیں گے

زخمی ولیمسن ہندستان کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میں نہیں کھیلیں گے

ممبئی، 29 اکتوبر :) گروئن انجری میں مبتلا کین ولیمسن ہندستان کے خلاف ممبئی میں یکم نومبر سے شروع ہونے والے تیسرے ٹیسٹ میں نہیں کھیلیں گے۔ نیوزی لینڈ کرکٹ (این زیڈ سی) نے کہا ہے کہ انگلینڈ کے خلاف آئندہ تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں ولیمسن کی فٹنس کو یقینی بنانے کے کے پیش نظروہ تیسرے ٹیسٹ کے لیے ہندوستان نہیں جائیں گے۔ نیوزی لینڈ ٹیم کے کوچ گیری اسٹیڈ کے حوالے سے این زیڈ سی نے کہا، ’’کین کی حالت میں کافی بہتری آئی ہے لیکن اس وقت وہ ہمارے ساتھ شامل ہونے کے لئے مکمل طور پر تیار نہیں ہیں۔ اس لیے ہمارے خیال میں انہیں ابھی نیوزی لینڈ میں ہی ری ہیب کر نا چاہیے تاکہ وہ انگلینڈ کے خلاف سیریز کے لیے تیار ہو سکیں۔ انگلینڈ کے خلاف تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا آغاز 28 نومبر سے کرائسٹ چرچ میں ہونے والا ہے۔ ولیمسن کو یہ انجری دورہ سری لنکا کے دوران ہوئی تھی۔ جس کی وجہ سے ولیمسن ہندوستان کے خلاف پہلے دو ٹیسٹ میچوں کا بھی حصہ نہیں بن سکے تھے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments