Bengal

یوسف علی خان کا خاندان جھلس کر ہلاک ہونے سے بچ گیا

یوسف علی خان کا خاندان جھلس کر ہلاک ہونے سے بچ گیا

رات کو کھانا کھا کر سو ئے ہوئے تھے۔ اچانک آدھی رات کو جلنے کی بو ان کی ناک میں آتی ہے۔جس سے خاندان کی ایک عورت کی نیند کھل گئی، دیکھا تو سارا گھر جل گیا تھا۔۔ یہ واقعہ بدھ کی رات بانکوڑہ کے کوٹل پور تھانے کے چورکولا گاوں میں پیش آیا۔یوسف علی خان اور ان کے اہل خانہ دوسرے روز کی طرح گھر میں کھانا کھانے کے بعد اپنے ہی کمرے میں سو گئے۔ خاندان کی ایک خاتون رکن صبح 2 بجے اچانک بیدار ہوئی۔کمرے کا دروازہ کھول کر دیکھا کہ گھر کے ایک کمرے میں آگ لگی ہوئی ہے۔ اس کے بعد گھر کے دیگر افراد باہر نکلے تو دیکھا کہ آگ نے خوفناک شکل اختیار کر لی ہے۔ ان کی چیخ و پکار پر پڑوسی بھی دوڑ پڑے۔گاوں کی بجلی کاٹ کر اور پانی چھڑک کر آگ پر کسی طرح قابو پالیا گیا۔ لیکن اس وقت تک گھر کے اس کمرے میں موجود تمام فرنیچر آگ میں جل کر خاکستر ہو گیا۔ متاثرہ خاندان کا ابتدائی قیاس ہے کہ آگ رات گئے فریج میں شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔

Source: Mashriq News service

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments