Bengal

والد کے قاتل کا قتل کرکے بیٹے نے لاش کو ندی کے کنارے پھینک دیا

والد کے قاتل کا قتل کرکے بیٹے نے لاش کو ندی کے کنارے پھینک دیا

ماٹھ بھانگا میں مانسائی ندی کے کنارے سے ایک شخص کی خون آلود حالت میں لاش برآمد ہوئی ۔ اس واقعے میں پولس نے ایک شخص کو گرفتارکیا ہے۔ اس کا نام اجے مہات عرف گورکھا ہے۔ یہ شخص کوچ بہار کے ماٹھ بھانگاکے وارڈ نمبر 1 کا رہنے والا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم نے یہ قتل اپنے والد کے قتل کا بدلہ لینے کے لیے کیا۔اس سلسلے میں ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس انیمیش رائے نے بتایا کہ شیامل گھوش نامی شخص کو 15 تاریخ کو مانسائی چار میں خون آلود حالت میں برآمد کیا گیا تھا۔ جب اسے اسپتال لے جایا گیا تو ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔ بعد ازاں پولیس نے بیوی کی شکایت پر قتل کا مقدمہ درج کرلیا۔پولیس کے مطابق پشاورتی وارڈ نمبر 1 کا رہنے والا اجے مہات عرف گورکھا اس قتل میں ملوث ہے۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق شیامل گھوش نے اجے کے والد کی پٹائی کی تھی۔ اسی وجہ سے ان کے والد کا انتقال ہو گیا۔ اجے نے اپنے والد کے قتل کا بدلہ لینے کے لیے شیامل گھوش کو قتل کیا۔ پولیس نے اجے مہتو کو آج صبح ریلوے پل سے گرفتار کر لیا۔ پولیس گرفتار شخص کو سب ڈویڑنل عدالت میں پیش کرکے تحویل میں لینے کی درخواست کرے گی۔

Source: Mashriq News service

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments