روس نے یوکرین جنگ ختم کرنے کے حوالے سے مذاکرات کے لیے شرائط کی فہرست امریکا کے حوالے کردی۔ غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق روس نے یوکرین کے خلاف جاری جنگ روکنے کے لیے مذاکرات کرنے کے لیے مطالبات امریکا کو پیش کردئیے۔ خبر ایجنسی کے مطابق روس نے یوکرین سے متعلق مذاکرات کے لیے جو شرائط پیش کی ہیں ان میں یوکرین کو نیٹو کی رکنیت نہ دینا اور یوکرین سے غیرملکی افواج کا انخلا شامل ہیں۔ دیگر شرائط کے بارے میں تفصیلات سامنے نہیں آ سکی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق روسی اور امریکی حکام گزشتہ 3 ہفتوں کے دوران روس کی شرائط سے متعلق ملاقاتوں اور ورچوئلی تبادلہ خیال کرچکے ہیں۔ روس نے یہ واضح بھی نہیں کیا کہ وہ شرائط تسلیم کیے جانے سے قبل یوکرین سے متعلق امن مذاکرات شروع کرے گا یا نہیں۔ اس سے قبل سعودی عرب میں یوکرین کے حوالے سے ہونے والے مذاکرات میں امریکا بھی اپنی شرائط پیش کرچکا ہے جس میں یوکرین سے اس کے معدنی وسائل کا معاہدہ بھی شامل تھا۔
Source: Social Media
جنگ بندی کی تجویز کا جواب نہ دینے کا مطلب روس جنگ جاری رکھنا چاہتا ہے: یوکرینی صدر
میں سادہ لوح تھی جو اپنے شوہر کو محفوظ سمجھ بیٹھی: کولمبیا کے گرفتار طالبِ علم کی اہلیہ
ایلون مسک کی بیٹی نے ارب پتی والد پر کیا الزامات عائد کیے ہیں ؟
ٹرمپ نے امریکی سی آئی اے کو بھی خطرے میں ڈال دیا
ایران : پولینڈ کے سفیر کی نامناسب تبصرے پر وزارت خارجہ میں طلبی
سات اکتوبر کی تباہی کا علم ہوتا تو اس کی مخالفت کرتا: ابو مرزوق کا اعتراف
غزہ سے متعلق ٹرمپ کے نئے موقف پر مصر کی جانب سے پہلا تبصرہ
غزہ والوں کی نقلِ مکانی کی تجویز سے ٹرمپ کی واضح دستبرداری: حماس کی جانب سے خیرمقدم
روسی صدر ولادمیر پیوٹن متنازعہ علاقہ کرسک پہنچ گئے
ایٹمی ہتھیار بنانا چاہیں تو امریکا ہمیں روک نہیں سکے گا، ایرانی سپریم لیڈر