حماس کے ترجمان حازم قاسم نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی غزہ سے فلسطینیوں کی مستقل نقلِ مکانی کی تجویز سے واضح دستبرداری کا خیرمقدم کیا ہے۔ انہوں نے ٹرمپ پر زور دیا کہ وہ "انتہائی صہیونی حق" کے نظرئیے سے ہم آہنگ ہونے سے گریز کریں۔ بدھ کے روز وائٹ ہاؤس میں آئرش وزیرِ اعظم مائیکل مارٹن سے ملاقات کے دوران ایک سوال کے جواب میں ٹرمپ نے کہا، "کوئی بھی کسی فلسطینی کو غزہ سے نہیں نکال رہا"۔ حماس کے عہدیدار کا یہ بیان اس کے بعد آیا ہے۔ قاسم نے بیان میں کہا، "اگر امریکی صدر ٹرمپ کے بیانات غزہ کے لوگوں کی نقلِ مکانی کے کسی بھی خیال سے دستبرداری کی نمائندگی کرتے ہیں تو ہم ان کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ ہم (حماس) مطالبہ کرتے ہیں کہ قابض اسرائیل کو جنگ بندی معاہدے کی تمام شرائط پر عمل درآمد کرنے کا پابند بنا کر اس پوزیشن کو مزید تقویت دی جائے۔" اتوار کے روز حماس کے رہنما کے سیاسی مشیر طاہر النونو نے گذشتہ ہفتے قطری دارالحکومت میں واشنگٹن سے بے مثال، براہِ راست مذاکرات کی تصدیق کی جس میں غزہ میں حماس کے زیرِ حراست دوہری شہریت کے حامل ایک امریکی اسرائیلی کی رہائی پر توجہ مرکوز کی گئی۔ انہوں نے مزید کہا کہ حماس کے رہنماؤں اور امریکی قیدی مذاکرات کار ایڈم بوہلر کے درمیان ملاقاتوں میں یہ بات بھی ہوئی کہ جنگ کے خاتمے کے لیے مرحلہ وار معاہدے پر عمل درآمد کیسے کیا جائے۔ ثالثین چونکہ جنوری میں شروع ہونے والی 42 روزہ جنگ بندی میں توسیع کے لیے دباؤ ڈال رہے ہیں تو اسرائیل اور حماس نے ہفتے کے روز اشارہ دیا کہ وہ جنگ بندی مذاکرات کے اگلے مرحلے کی تیاری کر رہے ہیں۔ حماس کے ایک وفد نے گذشتہ دو دنوں میں مصری ثالثین سے ملاقات کی اور جنگ بندی کے اگلے مرحلے پر مذاکرات کے لیے اپنی تیاری کا اعادہ کیا۔ اسرائیل نے پیر کو مذاکرات کاروں کو دوحہ بھیجا۔ بوہلر اور حماس کے درمیان مذاکرات سے واشنگٹن کی وہ عشروں پرانی پالیسی ختم ہو گئی جس کے تحت وہ حماس سے بطور دہشت گرد تنظیم مذاکرات سے گریز کرتا تھا۔
Source: social media
جنگ بندی کی تجویز کا جواب نہ دینے کا مطلب روس جنگ جاری رکھنا چاہتا ہے: یوکرینی صدر
میں سادہ لوح تھی جو اپنے شوہر کو محفوظ سمجھ بیٹھی: کولمبیا کے گرفتار طالبِ علم کی اہلیہ
ایلون مسک کی بیٹی نے ارب پتی والد پر کیا الزامات عائد کیے ہیں ؟
ٹرمپ نے امریکی سی آئی اے کو بھی خطرے میں ڈال دیا
ایران : پولینڈ کے سفیر کی نامناسب تبصرے پر وزارت خارجہ میں طلبی
سات اکتوبر کی تباہی کا علم ہوتا تو اس کی مخالفت کرتا: ابو مرزوق کا اعتراف
غزہ سے متعلق ٹرمپ کے نئے موقف پر مصر کی جانب سے پہلا تبصرہ
غزہ والوں کی نقلِ مکانی کی تجویز سے ٹرمپ کی واضح دستبرداری: حماس کی جانب سے خیرمقدم
روسی صدر ولادمیر پیوٹن متنازعہ علاقہ کرسک پہنچ گئے
ایٹمی ہتھیار بنانا چاہیں تو امریکا ہمیں روک نہیں سکے گا، ایرانی سپریم لیڈر