International

کویت نے 6 امریکی قیدیوں کو رہا کردیا

کویت نے 6 امریکی قیدیوں کو رہا کردیا

کویت کے خیرسگالی کے اظہار کے طورپر 6 امریکی قیدیوں کو رہا کردیا۔ غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق کویت کی قید سے رہائی پانے والے 6 قیدیوں میں سابق امریکی فوجی اور فوجی کانٹریکٹرز شامل ہیں۔ ان امریکی شہریوں کو منشیات سے متعلق الزامات کے تحت گرفتار کیا گیا تھا۔امریکی شہری گزشتہ کئی برسوں سے کویت کی جیل میں قید تھے۔ رپورٹس کا مزید کہنا ہے کہ امریکی قیدیوں کو امریکا کے اعلی عہدیدار کے دورہ کویت کے بعد جذبہ خیرسگالی کے تحت رہا کیا گیا۔ رہائی پانے والے امریکی شہری نیویارک پہنچ گئے۔ کویت اور امریکا ایک دوسرے کے اتحادی ہیں۔

Source: Social Media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments