آسٹریلوی کرکٹر ڈیوڈ وارنر کو پابندی ہٹنے کے بعد کپتانی مل گئی، وہ بی بی ایل میں سڈنی تھنڈر کی پھر سے قیادت کریں گے۔ سڈنی تھنڈر نے ڈیوڈ وارنر کو قیادت سونپنے کی تصدیق کی ہے، ان کو کرس گرین کی جگہ سڈنی تھنڈر کی کپتانی سونپی گئی ہے۔ ڈیوڈ وارنر پر 2018ء میں بال ٹیمپرنگ کے سینڈ پیپر اسکینڈل کے بعد پابندی عائد کی گئی تھی اور کرکٹ آسٹریلیا نے ان پر تاحیات لیڈر شپ بین لگایا تھا۔ ڈیوڈ وارنر نے اس پابندی کے ریویو کے لیے اپیل کی تھی۔ یاد رہے کہ 2 ہفتے قبل کرکٹ آسٹریلیا کے کنڈکٹ کمیشن نے ازسرِ نو جائزہ لیا تھا اور ساڑھے 6 برس بعد یہ پابندی اٹھا لی تھی۔ کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے کہا گیا تھا کہ ڈیوڈ وارنر نے تمام معیار پورے کیے جس پر 3 رکنی پینل نے متفقہ طور پر پابندی اٹھائی ہے۔ واضح رہے کہ ڈیوڈ وارنر انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر ہو چکے ہیں تاہم وہ لیگ کرکٹ میں متحرک ہیں۔ اس حوالے سے ایک بیان میں ڈیوڈ وارنر نے کہا ہے کہ سڈنی تھنڈر کی دوبارہ کپتانی کرنے کی میرے نزدیک بڑی اہمیت ہے۔ انہوں نے کہا کہ میرے نام کے آگے اب کپتان لکھا گیا ہے، مجھے اس کی بہت خوشی ہے۔
Source: social media
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے شیڈول کا اعلان
اکشر پٹیل کے ہاں بیٹے کی پیدائش
ٹیسٹ کرکٹ میں نمبر 3 پر بابر اعظم کی پرفارمنس غیر متاثر کن ہے،راشد لطیف
میرا کام کھیلنا ہے سیاست نہیں: شاہین آفریدی
رونالڈو کی برف میں تیراکی کی دل کو چھو لینے والی ویڈیو
بمراہ نے ٹیسٹ گیندبازی رینکنگ میں اشون کے ریکارڈ کی برابری کی
رونالڈو کی برف میں تیراکی کی دل کو چھو لینے والی ویڈیو
بمراہ نے ٹیسٹ گیندبازی رینکنگ میں اشون کے ریکارڈ کی برابری کی
جنوبی افریقا کیخلاف پہلے ٹیسٹ کیلئے پاکستانی ٹیم کا اعلان، محمدعباس کی 3 سال بعد واپسی
سابق کرکٹر کے والد کو غبن کے جرم میں 7 سال قید کی سزا