لاطینی امریکی ملک کولمبیا سے تعلق رکھنے والی گلوکارہ شکیرا نے ٹیکس فراڈ کیس میں کارروائی سے بچنے کے لیے پراسیکیوٹرز سے مصالحت کرلی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اسپین میں گلوکارہ کو ایک کروڑ 45 لاکھ یورو کے مبینہ ٹیکس فراڈ کے الزامات کے تحت عدالتی کارروائی کا سامنا تھا۔ گلوکارہ پر الزام تھا کہ انہوں نے 2012 سے 2014 کے دوران اسپین میں اپنی آمدنی پر یہ انکم ٹیکس ادا نہیں کیا تھا۔ مگر اب گلوکارہ نے عدالت سے باہر ہی معاملے پر مصالحت کرلی ہے۔ پراسیکیوٹرز کے ساتھ ہونے والے معاہدے کے تحت شکیرا نے الزامات کو قبول کرتے ہوئے 73 لاکھ یورو جرمانہ ادا کرنے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔ اس مقدمے کی پہلی سماعت کے دوران جج نے کہا کہ گلوکارہ 73 لاکھ یورو جرمانے کے ساتھ ساتھ 3 سال قید کی سزا سے بچنے کے لیے بھی مزید 4 لاکھ 38 لاکھ یورو کا جرمانہ ادا کریں گی۔ شکیرا کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ اس معاہدے کا فیصلہ قانونی وجوہات کی وجہ سے نہیں کیا بلکہ ذاتی اور جذباتی وجوہات کے باعث کیا گیا۔ گلوکارہ نے مزید کہا کہ وہ اپنی معصومیت ثابت کرنے کے لیے تیار تھیں، مگر پھر انہوں نے اپنے کیرئیر اور بچوں کو ترجیح دینے کا فیصلہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ 'میں اس نتیجے پر پہنچی تھی کہ وہ جیت کسی کام کی نہیں جس کی قیمت زندگی کے کئی برس ضائع ہونے کی شکل میں ادا کرنی پڑے'۔ 46 سالہ گلوکارہ عدالت میں بھی پیش ہوئیں اور جج کے سامنے معاہدے کی تصدیق کی۔ خیال رہے کہ گلوکارہ کے خلاف ایک اور ٹیکس فراڈ کے معاملے پر تحقیقات معطل ہے اور ماضی میں شکیرا انہیں جھوٹے الزامات قرار دیتی رہی تھیں۔ شکیرا ماضی میں اسپین کے فٹبالر Gerard Piqué کے ساتھ 11 سال تک بارسلونا میں رہی تھیں، جن سے ان کے 2 بچے بھی ہیں۔ فٹبالر سے تعلق ختم ہونے کے بعد وہ امریکی شہر میامی منتقل ہو گئی تھیں۔
Source: Social Media
فلم میں اداکارہ کو کیوں مارا؟، خاتون نے ولن کو حقیقت میں پیٹ ڈالا
والد کی وفات کے بعد سلمان خان راتوں کو ٹھیک سے سو نہیں پا رہے، ذیشان صدیق
شلپا شیٹھی کے ریسٹورینٹ سے 80لاکھ کی بی ایم ڈبلیو منٹوں میں چوری
مجھے چٹکی کاٹ سکتے ہیں، میرے چہرے پر پلاسٹک نہیں، نین تارا
ارجن کپور نے ملائیکہ اروڑا سے علیحدگی کی تصدیق کردی، ویڈیو وائرل
ودیا بالن کی بات سن کر دانشوروں نے کیا کہا
سومی علی نے سلمان خان کے دفاع کی اصل وجہ بتادی
سلمان خان کا مسلسل دھمکیوں کے باوجود کام جاری رکھنے کا فیصلہ
جو پولیس اہلکار لارنس بشنوئی کو جیل میں قتل کریگا اسے ایک کروڑ کا انعام ملے گا: تنظیم کا اعلان
دھمکی اور 5 کروڑ کا مطالبہ کرنیوالے شخص نے سلمان خان سے معافی مانگ لی، پیغام میں کیا کہا؟
انوراگ باسو کی عامر خان کو کشور کمار کی بائیوپک فلم کے لیے پیشکش
برٹنی اسپیئرز نے تین ناکام شادیوں کے بعد چوتھی شادی کس سے کی؟
سوشل میڈیا دور میں ٹرولنگ زندگی کا لازمی حصہ ہے، کاجول
ہرن تو کیا سلمان خان نے کبھی لال بیگ نہیں مارا: سلیم خان کا بشنوئی کمیونٹی کو کرارا جواب