Entertainment

' یہ بھی سی وی بھیجیں گے'، صارفین کی تنقید کے بعد ورون نے لنکڈ اِن اکاؤنٹ ڈیلیٹ کر دیا

' یہ بھی سی وی بھیجیں گے'، صارفین کی تنقید کے بعد ورون نے لنکڈ اِن اکاؤنٹ ڈیلیٹ کر دیا

بالی وڈ اداکار ورون دھون نے پروفیشنل نیٹ ورکنگ پلیٹ فارم لنکڈ اِن پر اکاؤنٹ بناکر صرف 4 دن بعد ہی اسے ڈیلیٹ کر دیا۔ میڈیا کے مطابق کرن جوہر کی فلم اسٹوڈنٹ آف دی ایئر سے اپنے کیریئر کا آغاز کرنے والے ورون دھون نے جمعرات کو پروفیشنل نیٹ ورکنگ پلیٹ فارم لنکڈ اِن پر اکاؤنٹ بنایا تھا۔ تاہم صرف 4 دن کے اندر ان کا اکاؤنٹ پلیٹ فارم سے غائب ہوگیا۔ میڈیا کی رپورٹ میں کہا گیا کہ ورون دھون کو اپنے لنکڈ اِن اکاؤنٹ کی پروفائل کی بایو میں خود کو 300 کروڑ کی میگا ہِٹ فلموں کے ساتھ ایک محنتی اداکار قرار دینے پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔ ورون دھون نے خود کے بارے میں لنکڈ اِن بایو میں لکھا کہ فلم انڈسٹری میں ایک دہائی سے زیادہ عرصہ کام کرنے کے بعد مجھے سخت محنت، ٹیم ورک کی اہمیت کے بارے میں بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا ہے۔ ورون نے لنکڈ اِن پروفائل میں اپنا تعارف اداکار، سرمایہ کار، اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے طور پر کرایا۔ جیسے ہی ورون دھون کے لنکڈ اِن پر شامل ہونے کی خبر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی، انہیں صارفین کی جانب سے تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا۔ ایک صارف نے لکھا کہ 'ورون بھی ہم سب کی طرح لنکڈ ان پر لمبی لمبی چھوڑ رہے ہیں' جبکہ دوسرے نے لکھا کہ اب انہیں بھی اپنی سی وی بھیجنا پڑے گی۔ علاوہ ازیں ایک صارف نے لکھا کہ یہاں اب ورون سب کو یہ بھی بتائیں گے کہ ڈیوڈ دھون کا بیٹا ہونے کی وجہ سے انہیں کتنی مشکلات سے گزرنا پڑا۔

Source: social Media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments